جیوز لبزانکی گل گوادر
جیوز لبزانکی مراگش و ردانک (گوادر تحریر سلیمان ہاشم ایجوکیشنل اینڈ انوارمنٹل ویلفئیر سوسائٹی ) کےزیر اہتمام ہر ماہ کی طرح اس ماہ فروری کی پہلی تاریخ کی خوبصورت شام کو اپنے آفیس میں ادبی مجلس کا انعقاد کیا, جس میں گوادر اور اس کے مضافات کے قرب وجوار کے شاعر و ادیب و ادب دوستوں نے اس ادبی مجلس میں بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ اس مجلس کے نظامت کے فرائض جیوز لائبریری کے معتمد خاص درا خان نے بڑی خوش اسلوبی سے انجام دئیے، اس دوران انہوں نے کہا کہ 13فروری کو جیوز کے زیر اہتمام بلوچستان کے عظیم پائے کےشاعر، دانشور اور ادیب عطا شاد کی یاد میں ایک بڑی ادبی دیوان کا انعقاد کیا جائے گا۔ امید ہے کہ ادب دوست اس دن اپنے شاعروں اور ادباء کی ادبی خدمات کو خراج عقیدت یش کرنے ضرور شرکت کریں گے۔ اس ادبی مجلس کے مہمان خصوصی بلوچی زبان و ادب کے مایہ ناز ادیب اور قصہ گو صلاح الدین بیوس نے اس مجلس میں اپنے خطاب میں جیوز کا پلیٹ فارم ہر ادب دوست کے لئے ہمیشہ کھلا ہے۔ اس ادارے نے بے سروسامانی کے باوجود ہمیشہ ہماری رہنمائی کی ہے۔ اور ہم امید کرتے ہیں کہ یہ سفر اسی طرح رواں دواں رہے گا۔ ہم شرکاء کے مش...