گوادر کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد رند ڈسٹرکٹ سول ہسپتال گوادر میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر اس مہم کا افتتاح کردیا
گوادر () ملک بھر کی طرح گوادر میں بھی پولیو کے خاتمے کی مہم کا آغاز ، ڈپٹی کمشنر گوادر کیپٹن (ر) جمیل احمد رند نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کردیا ، پولیو ایک مہلک بیماری ہے والدین اپنے پھول جیسے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر انھیں عمر بھر کی معذوری سے بچائیں ڈپٹی کمشنر کا پولیو مہم کے موقع پر خطاب ، ایک ہفتے کے اندر سول ہسپتال کے گائنی وارڈ کیلیے وی پی ایس ،بیٹری اور اسٹپلائیزر کی فراہمی کا اعلان ۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح گوادر میں بھی پولیو کے خاتمے کی مہم کا آغاز کردیا گیا ، ڈپٹی کمشنر گوادر کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد رند ڈسٹرکٹ سول ہسپتال گوادر میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر اس مہم کا افتتاح کردیا ۔اس موقع پر ڈی ایچ او ڈاکٹر موسیٰ ، ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر شاہنواز بلوچ ، ایم ایس ڈاکٹر عبدالحفیظ بلوچ و دیگر بھی موجود تھے ، قبل ازیں ڈپٹی کمشنر گوادر کو ایم ایس ڈاکٹر عبدالحفیظ نے سول ہسپتال میں گائنی وارڈ ، تھیلسیمیا سینٹر ، او پی ڈی سینٹر ، میل فیمیل وارڈ، شعبہ ایمرجنسی سمیت مختلف شعبہ جات کا معائنہ کرایا ڈپٹی کمشنر نے مریضوں سے حال احوال کیا ان کے...