گوادر کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد رند ڈسٹرکٹ سول ہسپتال گوادر میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر اس مہم کا افتتاح کردیا



 گوادر () ملک بھر کی طرح گوادر میں بھی پولیو کے خاتمے کی مہم کا آغاز ، ڈپٹی کمشنر گوادر کیپٹن (ر) جمیل احمد رند  نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کردیا ، پولیو ایک مہلک بیماری ہے والدین اپنے پھول جیسے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر انھیں عمر بھر کی معذوری سے بچائیں ڈپٹی کمشنر کا پولیو مہم کے موقع پر خطاب ، ایک ہفتے کے اندر سول ہسپتال کے گائنی وارڈ کیلیے وی پی ایس ،بیٹری اور اسٹپلائیزر کی فراہمی کا اعلان ۔ 



تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح گوادر میں بھی پولیو کے خاتمے کی مہم کا آغاز کردیا گیا ، ڈپٹی کمشنر گوادر کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد رند ڈسٹرکٹ سول ہسپتال گوادر میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر اس مہم کا افتتاح کردیا ۔اس موقع پر ڈی ایچ او ڈاکٹر موسیٰ ، ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر شاہنواز بلوچ ، ایم ایس ڈاکٹر عبدالحفیظ بلوچ و دیگر بھی موجود تھے ، قبل ازیں ڈپٹی کمشنر گوادر کو ایم ایس ڈاکٹر عبدالحفیظ نے سول ہسپتال میں گائنی وارڈ ، تھیلسیمیا سینٹر ، او پی ڈی سینٹر ، میل فیمیل وارڈ، شعبہ ایمرجنسی سمیت مختلف شعبہ جات کا معائنہ کرایا ڈپٹی کمشنر نے مریضوں سے حال احوال کیا ان کے مسائل پوچھے، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر گوادر ریٹائرڈ جمیل احمد رند ایک ہفتے کے اندر گائنی وارڈ کیلیے وی پی ایس ، بیٹری ، اور اسٹپلائیزر کی فراہمی کا وعدہ کیا انھوں کہا کہ شہریوں کو علاج و معالجے کی سہولتوں کی فراہمی ان کی ترجیحات کا حصہ ہیں ۔انھوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے پھول جیسے بچوں کو عمر بھر کی مہلک بیماری سے بچانے کے لیے انھیں پولیو کے قطرے ضرور پلائیں اور ہر دفعہ پلائیں ۔ اس موقع پر ڈی ایچ او ڈاکٹر موسیٰ نے کہا کہ  ضلع گوادر میں پولیو کے خاتمے کے لیے 164 ٹیمیں ، 22 فکس سینٹر ، اور 10 ٹرانزٹ پوائنٹس قائم کردئیے گئے ہیں اور ہمارا ٹارگٹ 33330 ہے ۔انھوں نے کہا کہ پولیو کے قطرے پیدائش سے لیکر 5 سال تک کے بچوں کو  پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے ۔

Comments

Popular posts from this blog

قسط نمبر 5 کراچی کرایہ کا فلیٹ اور شیدی ولیج روڈ

پہلی بار پاکستان کوسٹ گارڈز میں صرف بلوچستان کے نوجوانوں کو بھرتی کیا جائیگا لیفٹیننٹ کرنل جاوید حسین

گوادر شاہی بازار میں مذہبی رواداری