Posts

Showing posts from February, 2022

ارسی ڈی سی کی کتب میلہ کا اختتام پزیر بلوچستان کے چیف سکریٹری نے ساتویں کتب میلے میں شرکت کی

Image
  گوادر۔ 27فروری۔اتوار کی شام کو چیف  س یکریٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا نے ساتویں گوادر کتاب میلے کی اختتامی تقریب میں شرکت کے موقع پر کتاب میلہ میں ڈائرکٹریٹ آف کلچر بلوچستان کے تعاون سے جاری تین روزہ پینٹگ اور آرٹ ورک نمائش میں بھی شرکت کی ایڈیشنل چیف سیکریٹری ہوم ہاشم غلزئی، ایڈیشنل چیف سیکریٹری ڈیولپمنٹ سلمان مفتی، ڈی جی جی ڈی اے مجیب الرحمن قمبرانی، ڈی سی گوادرکپٹن (ر) جمیل احمد، ڈی پی او گوادر فہد خان اور دیگر آفسیران بھی انکے ساتھ تھے۔  نمائش میں گوادر کے چار نوجوان فنکاروں محسن شفیع ، نیاز سبزل، شبیر قاسم اور مراتب شفیع کے فن پارے رکھے گئے ہیں۔ چیف سیکریٹری بلوچستان اور د یگر اعلی حکام نےفنکاروں کے کام میں گہری دلچسپی لی اور ان سے میڈیم، کنسپٹ تجربات کے حوالے سے گفتگو کی۔ انہوں نے کئی پینٹگز کی خریداری بھی کی۔ انہوں نے فنون لطیفہ اور علم و ادب کے فروغ اور مقامی فنکاروں کو گوادر کتاب میلہ کا بہترین پلیٹ فارم فراہم کرنے پر آرسی ڈی کونسل گوادر کی تعریف کی اور کامیاب کتاب میلہ کے انعقاد پر انکو مبارکباد پیش کی۔

جی ڈی اے کے ڈائریکٹر جنرل مجیب الرحمٰن قمبرانی نے بچو کو کتاوں کے تحفے پیش کئے

Image
 آر سی ڈی سی کےکتب میلے میں مجیب الرحمٰن چیرمین جی ڈی اے نے لاکھوں روپے کتاب گوادر طلبا کو ڈونیٹ کرکے اپنی علم دوستی کس بہترین ثبوت دیا۔ امید ہے گوادر کے دیگر علم و ادب دوست صاحب حثیت اور دیگر افسران ان  کی تقلید میں گوادر کے طلبا وطالبات کو کتب ڈونیٹ کریں گے ۔
Image
 ار سی ڈی سی کونسل کا کتب میلہ کا افتتاح ہزاروں لوگوں کا اس کتب میلے میں شرکت 

ایجوکیشن گالہ گوادر عتیق الرحمان نواب ( مرحوم) کی یاد میں میر عبدالغفور ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام تین روزہ بلوچی

Image
گوادر ایجوکیشن گالہ ہزاروں لوگوں کی شرکت ایجوکیشن گالہ گوادر عتیق الرحمان نواب ( مرحوم) کی یاد میں میر عبدالغفور ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام تین روزہ بلوچی اسٹال ، کلچر اینڈ میوزیکل پروگرام اور ڈبیٹ اور ٹیبلو اور ڈرامے نعت اور احمد کے مختلف پروگرامز کاافتتاح آج مورخہ21  بروز پیر صبح 11 بجے بمقام  جی ڈی اے پبلک سکینڈری اسکول میں جی ڈی اے کے ڈائریکٹر  مجیب الرحمٰن قمبرانی اور میر عبدالغفور ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام باقاعدہ سرخ فیتہ کاٹ کر اس کا افتتاح کر دیا گیا۔  پروگرام میں گوادر کے سیاسی سماجی اور سرکاری لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اور ارمی اسکول میں خواتین اور بچیوں کی ایک بڑی تعداد نے اس پروگرام کو چار چاند لگائے۔ ماشا اللہ طالبات نے مختلف موضوعات پر بہترین تقریریں کیں۔  پروگرام دو حصوں پر مشتمل تھی جی ڈی اے سکینڈری اسکول میں میل اور پاک آرمی اسکول میں فی میل طلبہ و طالبات نے اپنے اپنے ٹیلینٹ سے سامعین کو خوب محظوظ کیا۔ عتیق الرحمن نواب مرحوم کی یاد میں تین روز روزہ پروگرام کا آغاز ماڈل ہائی اسکول کی اسکاؤٹ ٹیم نے معزز مہمانوں کو سب سے پہلےسلامی پیش کی۔ اس...

:19 فروری:چیف سیکریٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا دو روزہ دورے پر گوادر پہنچ گئے

Image
گوادر:19 فروری:چیف سیکریٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا دو روزہ دورے پر گوادر پہنچ گئے. ائیرپورٹ پر ڈاٹریکٹر جنرل جی ڈی اے مجیب الرحمٰن قمبرانی اور ڈپٹی کمشنر کپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد  اور دیگر سرکاری حکام  نے چیف سیکریٹری کا استقبال کیا۔ چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا نے دورہ گوادر کے موقع پر غیر قانونی فشنگ اور بارڈر ٹریڈ سمیت دیگر  جملہ امور سے متعلق اجلاس کی۔ اجلاس میں ڈاٹریکٹر جنرل ماہی گیری طارق الرحمٰن بلوچ، ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات گوادر مجیب الرحمٰن قمبرانی، ڈپٹی کمشنر گوادر کپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد ویگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں، بارڈر ٹریڈ اور غیرقانونی فشنگ کی روک تھام کا جائزہ لیا اور اب تک کی پیش رفت سے متعلق تفصیلی بریفنگ دے دی۔ اجلاس میں گوادر، کیچ اور پنجگور کے مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں دیگر مختلف امور بھی زیر غور آئے جس میں غیر قانونی فشنگ کی روک تھام کے لئے اب تک کی پیش رفت اور مزید سخت کارروائی کے لئے حکمت عملی کے بارے میں تفصیلی گفتگو ہوئی. اور مکران کے بارڈر پر باقاعدہ قانونی تجارت کے لئے تجاویزات اور مکران بھر میں غی...

18 فروری 2022 کو ملا فاضل چوک پر گوادر پیپلز پارٹی نےاپنا استقبالی کیمپ لگایا۔

Image
 گوادر پیپلز پارٹی نے 27 فروری کے لانگ مارچ کوئٹہ اور اسلام اباد کی روانگی کے سلسلے میں ملافاضل چوک پر نام درج کرنے کے لئے کیمپ کا انعقاد کیا ہے تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی ضلع گوادر نے 27 فروری کے لانگ مارچ میں شرکت کے لیئے بھر پور انداز میں تیاری شروع کر دی۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کی خصوصی ہدایت پر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع گوادر نے 27 فروری کے لانگ مارچ میں شرکت کے لیئے بھر پور انداز میں تیاری شروع کی ہے 18 فروری 2022 کو ملا فاضل چوک پر گوادر پیپلز پارٹی نےاپنا استقبالی کیمپ لگایا۔ اور 08 مارچ 2022 کو کوئٹہ سے ہوتے ہوئے پارٹی اسلام آباد پہنچے گی۔ ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی گوادر کے ضلعی صدر یوسف فریادی، جنرل سکریٹری فضل بلوچ اور سکریٹری اطلاعات امداد کھتری نے میڈیا کو بتایا۔

، بارڈر ٹریڈ یونین سراپا احتجاج بارڈر ٹریڈ یونین کے صدر امان اللہ کلانچی، نائب صدر زاہد کلانچی اور پریس سیکریٹری ملا جمیل کی قیادت میں سینکڑوں افراد نے اپنی گاڈیاں

Image
   گوادر، بارڈر ٹریڈ یونین سراپا احتجاج   بارڈر ٹریڈ یونین کے صدر امان اللہ کلانچی، نائب صدر زاہد کلانچی  اور پریس سیکریٹری ملا جمیل کی قیادت میں سینکڑوں افراد نے اپنی گاڈیاں کھڑی کر کے ڈی سی آفس کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا۔ اس موقع پر بارڈرٹریڈ یونین کےصدر امان اللہ کلانچی و دیگر نے احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کنٹانی ہور اور تحصیل جیونی کے بارڈرحدود میں صرف چھوٹی گاڑیاں اور ڈسٹرکٹ گوادر کے مقامی افراد کو کاروبار کی اجازت دی جائے  انھوں نے کہا کہ جیونی اور کنٹانی ہور بارڈر تک بڑی گاڑیوں اور آئل ٹینکرز کے جانے پرپابندی عائد کی جائےانھوں نے کہا کہ گذشتہ آبی بحران کے دوران واٹر ٹینکرز کے بقایاجات ابھی تک  ادا نہیں کئے گئے وہ فوری طور پر ادا کئیے جائیں۔اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ذاکر علی مظاہرین کے دھرنے میں پہنچ گئے اور مظاہرین کے درمیان مذاکرات کرتے ہوئے  دو دن میں معاملات حل کرنے کی یقین دہانی کرادی جس پر مظاہرین نے اس یقین دہانی پردھرنا  اور احتجاج ختم کردیا۔

بزنس کمیونٹی کو متحد رکھنے کے لئے چیمبر آف کامرس کا کردار اہم ہوتا ہے

Image
گوادر  بزنس کمیونٹی کو متحد  رکھنے کے لئے چیمبر  آف کامرس کا کردار اہم ہوتا ہے۔ آگے بڑھنے کے لئے جس طرح تعلیم اہم ہے اسی طرح ٹریڈ بھی اہمیت کا حامل ہے۔ گوادر آف چیمبر آف کامرس بزنس کمیونٹی کو ہر ممکن معاونت فراہم کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار گوادر چیمبر آف کامرس کے صدر ناگمان عبدل نے گوادر پریس کلب کے پروگرام حال احوال میں بحثیت مہمان خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ گوادر چیمبر آف کامرس کے قیام کو 12 سال مکمل ہوچکے ہیں یہ کسی بھی شہر یا علاقے میں بزنس کمیونٹی کی نمائندہ تنظیم ہوتی ہے جس کی معرفت سے بزنس کمیونٹی کے جملہ حقوق کا تحفظ سمیت ان کو ٹریڈ کے لئے سہولیات کی فراہمی ممکن ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گوادر چیمبر آف کامرس گوادر شہر میں بزنس کمیونٹی کو متحد رکھنے کی کوشش کررہی ہے کیونکہ گوادر مستقبل میں سرمایہ کاری کی سرگرمیوں کا مرکز بننے والا ہے جس کے پیش نظر بزنس کمیونٹی کو آگے آنا پڑے گا اور جو افراد سرمایہ رکھتے ہیں وہ ٹریڈ کو ترجیح دیں جب کسی بھی شہر یا علاقے میں ٹریڈ یا بزنس بڑھے گا تو اس روزگار کے مواقع پیدا ہونگے جس سے بے روزگاری میں کمی واقع ہوگی۔ انہوں نے کہا ...

کلیاتِ عطا شاد

Image
 

*گوادر فش ہاربر پر حق دو تحریک کا ہنگامی عوامی پریس کانفرنس

  * گوادر فش ہاربر پر ہنگامی عوامی پریس کانفرنس * کیا کوسٹ گارڈ، میرین اور فشریز کی ملی بھگت کے بغیر یہ ٹرالر بھاگ سکتا ہے؟ قائد تحریک کا پر ہجوم پریس کانفرنس میں لوگوں سے سوال اور لوگوں کا جواب

گوادر فش ھاربر سے سیکورٹی کی موجودگی میں زیر حراست ٹالر عملہ سمیت بھاگنے میں کامیاب ۔

مولانا ہدایت الرحمان کی اپنے آفیس میں جاری بیان کہ گزشتہ دنوں پکڑی جانے والی ٹالر شان مسلم گزشتہ رات کیسے فرار کرائی گئی اس کا جواب ایم ایس نیوی کوسٹ  گارڈ اور محکمہ فشریز سے ماہی گیر وں کا سوال
 

حق دو تحریک کا سر بندن میں خطاب میں سیاستدان ہوں میں سیاست کروں گا جو ایک عبادت ہے انسانیت کی خدمت ہے۔

Image
سربندن (نامہ نگار) حق دو تحریک کا سربندن میں پاور شو۔ حق دو تحریک سربندن کے رہنما سمیت حسین واڈیلہ اور حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمن نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں معلوم نہیں ہے یہ کیسا ملک ہے۔ جہاں نہ ہسپتال ہے نہ اسکول ہے نہ کوئی اچھی سڑکیں ہیں۔ یہاں بس لٹیرے حکمران بیٹھے ہیں۔ پچپن ارب روپے کے بجٹ میں ائیرپورٹ کو تعمیر کیا جارہا ہے۔ بائیس ارب روپے کے بجٹ سے ایکسپریس وے  بنا رہے ہیں۔ جن سے یہاں کے عوام کوئی فائدہ نہیں پہنچے گا۔ جبکہ اس وقت ہمیں ہسپتال چاہیے ہمیں اسکول چاہیے  ہمیں  پڑھنے دیا جاے۔ بد قسمتی سے ہمیں چیک پوسٹیں ملی ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ چالیس سالوں سے ایک ٹولہ گوادر پر مسلط کیا گیاہے۔ ہماری تحریک سے اگر کسی کو کوئی مسئلہ ہے وہ بی این پی ہے۔ بی این پی نے غریب بلوچوں کے نام پر دو ارب روپے بٹور لیے ہیں۔ کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ ہم سیاست کررہے ہیں۔ مولانا ہدایت الرحمن نے کہا میں واضح طور پر کہتا ہوں ہاں ہم سیاست کررہے ہیں۔ اور کریں گے۔ سیاست عبادت ہے۔ انھوں نے بتایا کہ کوسٹ گارڈ کو ساحل کے تحفظ کے لیے بنایا گیا ہے۔ لیکن وہ گھی اور تیل کے پیچھے...

عصرانہ سے خطاب ک نیشنل پارٹی قومی جمہوری سیاسی پارٹی ہے، آزاد میڈیا پر کامل یقین رکھتی ہے کیونکہ میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے جو اچھی اور بری طرز حکمرانی دونوں کو نمایاں کرتی ہے

Image
  گوادر  سیاست اور صحافت لازم و ملزوم ہیں آزاد میڈیا جمہوریت کی حسن ہوتی ہے۔ اظہار آزادی رائے کی آزادی سے خود احتسابی آگے بڑھ سکتی ہے۔ گوادر کے صحافیوں کا عوامی مسائل پر کردار ناقابل فراموش ہے۔ ان خیالات کا اظہار نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر فیض نگوری، تحصیل صدر ناگمان بلوچ، سینئر رہنماء حمید انجینئر، بی ایس او پجار کے صدر کے ڈی بلوچ اور نیشنل پارٹی قلات کے نائب صدر حاجی اقبال نے نیشنل پارٹی اور بی ایس او پجار کے زیر اہتمام گوادر پریس کلب کی نومنتخب کابینہ اور ممبران کے اعزاز میں دیئے گئے عصرانہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی قومی جمہوری سیاسی پارٹی ہے، نیشنل پارٹی آزاد میڈیا پر کامل یقین رکھتی ہے کیونکہ میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے جو اچھی اور بری طرز حکمرانی دونوں کو نمایاں کرتی ہے جس سے عوامی مسائل کے حل سمیت عدم مساوات اور ناانصافیوں کو روکنا ممکن بن جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے معروضی حالات میں میڈیا کو مختلف پابندیوں کا سامنا ہے، اظہار رائے کی آزادی پر قدغن لگادی گئی ہے جس کسی بھی جمہوری ریاست کا آئینہ دار نہیں بلکہ یہ جمہوریت کی نفی ہے۔    ...

۔ نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابقہ وزیر اعلٰی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک سیاسی افکار اور اصول پسندانہ فکر سیاست کی وجہ سے عوامی کا محور بن چکا ہے۔

Image
گوادر۔ نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابقہ وزیر اعلٰی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی اپنے سیاسی افکار اور اصول پسندانہ فکر سیاست کی وجہ سے عوامی پہ کا محور بن چکا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل پارٹی کے ضلعی سیکرٹریٹ گوادر میں موجودہ سیاسی صورتحال اور تنظیمی امور پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مکران ہمیشہ سے نیشنلزم کی سیاست کا گہوارہ رہا ہے نیشنلزم کے فلسفہ نے اس خطہ کی شعوری بالیدگی اور فکری آبیاری کو مہمیز فراہم کی ہے مگر موجودہ دور میں نیشنلزم کا راستہ روکنے کے لئے صف بندی کی جارہی ہے تاکہ سماج کو غیر سیاسی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات چوری کرنے اور ٹپہ ماری اپنی موت مرنے جارہی ہے اگر اب بھی کوئی سوچتا ہے کہ وہ ٹپہ لگاکر عوام کی رائے کی بدلے گا تو اپنا یہ خیال دل سے نکالے۔ عوامی نمائندگی پر شب خون مارکر جن لوگوں کو عوامی نمائندگی سونپ دی گئی ہے اس سے احساس محرومی میں مزید اضافہ ہواہے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی اصولی سیاست پر یقین رکھتی ہے ہم نے کبھی بھی عوام کو سبز باغ نہیں دکھائے بلکہ زمینی حقائق کے عین مطابق اپنی سیاست کو آگے بڑھایا ہے ...

پسنی کے اسکولوں میں اب بھی بارش کا پانی کی نکاسی نہ ہو سکی

Image
گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول کے طلباء نے اسکول گراؤنڈ میں جمع پانی کی نکاسی نہ ہونے کے خلاف پسنی پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا۔ طلباء کا کہنا تھا کہ اسکول گراؤنڈ کے اندر جمع بارش کے پانی کی نکاسی صحیح طریقے سے نہیں ہورہی ہے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر پسنی محمد جان بلوچ نے طلباء سے ملاقات کی اور کہا کہ میونسپل کمیٹی کے اہلکار پانی کی نکاسی میں لگے ہوئے ہیں انہوں نے طلباء کو کہا کہ یہ تم لوگوں کے پڑھنے کے دن ہیں لیکن تم لوگوں کو سڑکوں پر نکالا جارہا ہے ،انہوں نے کہا کہ میونسپل کمیٹی والے کہتے ہیں پانی اسٹور کرنے کے لیے اُنھیں پہلے گراؤنڈ کے اندر  کھدائی کرنا ہوگا کھ لیکن اسکول کا پرنسپل یہ کرنے نہیں دے رہا۔ اس دوران حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان بھی پہنچ گئے اور انہوں نے طلباء سے ملاقات کی ۔ اسسٹنٹ کمشنر پسنی محمد جان بلوچ کی یقین دہانی پر طلباء نے اپنا احتجاج ختم کردی۔ حق دو تحریک کے سربراہ  مولانا ہدایت الرحمان بلوچ پسنی پریس کلب پہنچ گئے ،جہاں پر پسنی پریس کلب کے صحافیوں نے ان کا پروقار استقبال کیا۔ حق دو تحریک کے سربراہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صحافی ...

ڈپٹی کمشنر کا گورنمنٹ ماڈل ہائی اسکول کا دورہ

Image
  ڈپٹی کمشنر گوادر کپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد نے گورنمنٹ ماڈل ہائی اسکول گوادر کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے مختلف کلاسز کا معائنہ اور تدریسی عمل کا جائزہ لیا اور طلباء سے تدریسی سوالات بھی کیے ڈپٹی کمشنر نے اسکول کا تدریسی نظام بہتر طریقے سے چلانے پر اسکول پرنسپل کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا دورہ کے موقع پر انہوں نے حاضر رجسٹر بھی چیک کیے اور اساتذہ اکرام کو ھدایت کرتے ہوئے کہا کہ وقت کی پابندی اور طلباء کی حاضری کو بھی یقینی بنایا جائے ڈپٹی کمشنر نے اسکول کے عملے کی حاضری،صفائی ستھرائی کی صورتحال سمیت دیگر شعبہ جات اور سہولیات کا بھی جائزہ لیا انھوں نے طلباء پر زور دیتے ہوئے کہا کہ طالب علم اپنی تمام تر صلاحیتیں اصول تعلیم پر مرکوز کریں کیوں مستقبل کے باگ ڈور اپکو ہی سبھنا ھے اس لئے طالب علموں کو چائیے کہ وہ تعلیم پر توجہ دیں بعدازاں ڈپٹی کمشنر نے اسکول کے پرنسپل اور اساتذہ اکرام سے بھی ملاقات کیے اور ان مسائل سنیں اور ان کو حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کرنے کی یقین دہائی کرائی اور کہا اساتذہ تعلیم کی فراہمی کے حوالے مزید بہترین کارکردگی مظاہرہ کریں اور مستقبل کے معماروں کی پڑھائی پ...

نیشنل پارٹی کے ماہی گیر سیکرٹری آدم قادربخش کی کوئٹہ میں پریس کانفرنس

Image
 نیشنل پارٹی کے ماہی گیر سیکرٹری آدم قادربخش نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ ضلع گوادر کے جملہ ایجوکیشن مسائل ۔ہیلتھ، سوڈڈیم کے متاثرین تحصیل گوادر، تحصیل پسنی طوفانی بارشوں سے متاثرین ایکسپریس گوادر کے  متاترین،  بلدیہ پسنی، گوادر، اورماڑہ اور جیونی کے ملازمینوں کی تنخواوں کےا مساٸل پسنی فش ہاربر کی عدم ڈریجنگ ہاربر ملازمین  تنخواوں سے محرومی کے خلاف لسبیلہ گوادر میں ماہیگیروں کودرپیش مساٸلوں پر کوٸٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رے ہے اس موقع پر نیشنل پارٹی کے لیبر سیکرٹری منظورراہی۔ورکنگ کمیٹی ممبر فاروق جان بلوچ ۔ ورکنگ کمیٹی ممبر انیل غوری نیشنل پارٹی سینٹر کمیٹی ممبر عبدالستار بلوچ سنگت قادر بھی موجود تھے۔ ۔

ڈپٹی کمشنر گوادر کپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد کا گورنمنٹ ڈگری کالج کا دورہ

Image
ڈپٹی کمشنر گوادر کپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد نے کہا  کہ تعلیمی اداروں کا مقصد معاشرے کو مفید اور باصلاحیت افراد کی فراہمی ہے۔اگر تعلیمی ادارے اپنا حق ادا کریں گے تو باصلاحیت افراد کی تعداد میں اضافہ ہوگاجس سے معاشرہ ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا ان اخیالات کا اظہار انہوں گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج گوادر کے دورہ کے موقع پر اساتڈہ اور طلباء سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ھے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے  گورنمنٹ کالج میں کلاسز، لیبارٹریز، لائبریری، دفاتر، سمیت مختلف شعبہ جات کا معائنہ اور جائزہ لیا۔ معائنہ کے دوران مختلف امورسے متعلقہ ہدایات جاری کیں اور مختلف کلاس رومز میں درس و تدریسی عمل کا جائزہ لیا  اور طلباء سے انکے مضامین سے متعلق سوالات کئے۔حاضر جواب ہونہار طلباء کی حوصلہ افزائی کیلئے اپنی جیب سے ان کو نقد انعامات  د یئے  اور بہترین نتائج اور اچھی کارکردگی سے متعلق رہنمائی بھی فراہم کی انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ  طلباء کی اچھی نشونما کیلئے مناسب  ماحول کی فراہمی یقینی بنائییں  جس میں بچوں کو زیادہ سے زیادہ سیکھنے کے مواقع فراہم ہوں اور کالج میں غیر نصابی سرگرمی...

*حق دو تحریک نیوز* *حق دو تحریک کی جدوجہد سے بارڈر کے کاروبار میں بہتری آئی لیکن مقامی لوگوں کو اس کا ثمرہ نہ ملنا افسوسناک ہے، لوگوں کو فائدہ پہنچانے کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے، کنوینئیر شریف میاہ داد

Image
 * تحریر  نوید محمد* * حق دو تحریک کی جدوجہد سے بارڈر کے کاروبار میں بہتری آئی لیکن مقامی لوگوں کو اس کے ثمرات نہ ملنا افسوسناک ہے، لوگوں کو فائدہ پہنچانے کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے، کنوینئیرشریف میاہ داد* حق دو تحریک بلوچستان کے کنوینئیر *شریف میاہ داد* نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حق دو تحریک کی مسلسل جدوجہد سے بارڈر امور میں بہت بہتری اور کاروبار میں تیزی آئی ہے. لیکن مقامی لوگوں کی یہ شکایات قابل غور ہیں کہ بارڈر پر بڑے پیمانے پر ایرانی کوکنگ آئل کی سپلائی کے باوجود گوادر میں ایرانی کوکنگ آئل و دیگر اشیاء کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور گوادر کے عوام کو اس سے کوئی فائدہ  نہیں مل رہا ہے اور یہ تمام اشیاء بجائے گوادر کے ڈائریکٹ کوئٹہ اور کراچی لے جائے جا رہے ہیں گوادر کے غریب عوام کو ایرانی تیل یا ایرانی کوکنگ آئل اور دوسرے اشیاء خوردونوش کے سامان سے کوئی فائدہ نہیں مل رہا ہے بجائے فائدے کے ہر ایک اشیاء کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا  ہےہر چیز غریب عوام کے دسترس سے باہر ہوگیا ہے مقامی لوگوں کو یہاں پر ایرانی تیل یا گھی اور اشیاء خوردونوش کی سام...

گوادر پریس کلب کی نو منتخب کابینہ و ممبران کے اعزاز میں عشائیہ

Image
 گوادر کے نامور سماجی شخصیت میر ارشد کلمتی نے گوادر پریس کلب کے نومنتخب کابینہ اور ارکان کے اعزاز میں مقامی ہوٹل میں مبارکبادی تقریب اور پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا. عشائیہ میں کابینہ کے ارکان اور ممبران شریک رہے،.اس موقع پر میر ارشد کلمتی نے گوادر پریس کلب کے نومنتخب ارکان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا گوادر پریس کلب بلوچستان میں کوئیٹہ کے بعد دوسرا فعال پریس کلب ہے جس کا ہر سال باقائدگی سے آئینی طور پر انتخابات منعقد ہوتے ہیں اور اس کی کابینہ کا انتخاب عمل میں لایا جاتا ہے، انھوں نے کہا کہ یہ اطمینان بخش بات ہے کہ گوادر میں ایک ہی پریس کلب ہے اور یہاں صحافی برادری کے درمیان  اتفاق اور محبت پایا جاتا ہے. انھوں نے کہا کہ مکران خصوصا گوادر کے صحافی بغیر کسی وسائل اور جدید اکیوپمنٹ کے جس طرح سے صحافتی میدان میں کام کر رہے ہیں اس پر وہ یقینا ستائش اور تحسین کے لائق ہیں ان کا کہنا تھا کہ گوادر کے صحافتی برادری نے ہمیشہ بلا تفریق علاقائی  مسائل اور لوگوں کے مشکلات کو کیمرے کی آنکھ اور قلم کے ذریعے ہمیشہ احکام بالا تک پہنچاتے رہے ہیں  اور ہم  یہی امید رکھتے ہیں کہ وہ آئند...

ایس ایس ٹیز کے پروموشن، اپگریڈیشن اور ٹائم اسکیل کے حوالے پروگرام کا انعقاد

Image
 آج 4فروری 2022 کو ایس ایس ٹیز فورم گوادر کے زیر ماتحت فورم کے قائدین جناب ملک مقبول احمد ،اکبر اسماعیل، ظہور احمد ،محمد عالم اور دیگر کے اعزاز میں گوادر ڈسٹرکٹ کونسل ھال میں ایک پروقار اجلاس ھوا جس میں جی ٹی اے ضلع گوادر کے صدر نادل صالح نے بھی شرکت کی اس اجلاس میں جناب ملک مقبول احمد صاحب، اکبر اسماعیل، ظہور احمد، محمد عالم اور جی ٹی اے کے نادل بلوچ نے ایس ایس ٹیز کے پروموشن، اپگریڈیشن اور ٹائم اسکیل کے حوالے سے خطاب کیا ۔اسٹیج کے فرائض ایس ایس ٹی فورم گوادر کے رہنما طارق علی محمود نے سنھبالے ۔مہمانوں اور شرکائے اجلاس کا ایس ایس ٹی فورم گوادر کے رہنما دلمراد ساجد نے شکریہ ادا کیا

سی پیک کے فوائدسے گوادر کے عوام محروم

Image
 گوادر شہر سی پیک کا مرکز ہے۔ سی پیک منصوبے سے گوادر شہر کو فائدہ نہیں ملا ہے۔ سی پیک کے جاری متعدد منصوبے نامکمل ہیں۔ حالیہ بارشوں نے گوادر کی ترقی کا پول کھول دیا۔ شہر کا بنیادی انفرااسٹکرکچر زبوں حالی کا شکار ہے۔ سی پیک منصوبے کے تحت گوادر شہر میں شہری سہولیات کو نظرانداز کیا گیا ہے۔ سی پیک پبلک پروجیکٹ 1۔ پاک چاٸنا انسٹوٹ ٹینیکل کالج۔ 2۔ بارہ لاکھ گیلن واٹر پلانٹ۔ 3۔ تین سو بیڈ اسپیتال۔4 نیو ایرپورٹ گوادر۔5۔ تین سومیگاواٹ بجلی گھر۔ 6 ایکسپریس وے کے منصوبے نامکمل ہیں۔ سی پیک منصوبے کے تحت گوادر اولڈ سٹی ماسٹر پلان کی منظوری دی جائے اور پسنی فش ھاربر کی بحالی کو ممکن بنایا جائے۔ سی پیک پارلیمانی بورڈ کا آئندہ اجلاس گوادر میں طلب کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا جس میں سی پیک منصوبوں کا جائزہ لیا جائے گا۔ نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء سنیٹر میر طاہر بزنجو کا سی پیک پارلیمانی بورڈ میں شرکت کے موقع پر خطاب اور چیرمین پارلیمانی بورڈ کو تجاویز پیش کئے۔

ضلع گوادر میں اساتذہ کا فقدان آدم قادر بخش

Image
 ضلع گوادر میں کئی سرکاری اسکولیں بند ہوچکی ہیں۔ نیشنل پارٹی کے مرکزی ماہی گیر سکریٹری آدم قادر بخش نے کہا کہ گزشتہ آٹھ سالوں سے نٸی بھرتیاں نہیں ہوئی ہیں۔  دیہی علاقوں کے پرا ٸمری بواٸز اورمڈل اسکولیں تک بند پڑی ہیں مڈل کلاسوں  میں ایک یا صرف دو اساتذہ پڑھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بل اورماڑہ مڈل اسکول میں صرف ایک ٹیچر ہے 190 طالب ہیں  اسی   طرح جیونی کلانچ اورماڑہ چربندن  میں ہاٸی اسکولوں کی حالت یہ ہے کہ 3 سے چار اساتذہ ہی دستیاب ہیں۔ گریڈ نو سے پندرہ  گریڈ میل فیمیل چار سو تیس پوسٹیں خالی ہیں کٸی اساتذہ ریٹاٸرڈ ہوچکے ہیں کٸی ریٹاٸرڈ ہورہے ہیں ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ خدارا ہمارے مستقبلِ کے نونہالوں پر رحم کیا جائے۔ ہمارے بچوں کے مستقبل کو بچایا جائے۔  بحثیت قوم سوچنا ہوگا ایجوکشن میں سیاسی مداخلت بند ہونی چاٸیے۔ منتخب عوامی نمائندے ہمیں مستقبل دینے کی بجاے ہمیں صرف اپنا  ووٹر بنانا چاہتے نیشنل پارٹی بلوچ قوم کی مستقبل کوروش دیکھنا چاہتی ہے  ہے یہ بچے ہمارے مستقبل ہیں اگر ان کے مستقبل کو ہم محفوظ کرنے میں ناکام ہوئےتو بلوچ ...