*حق دو تحریک نیوز* *حق دو تحریک کی جدوجہد سے بارڈر کے کاروبار میں بہتری آئی لیکن مقامی لوگوں کو اس کا ثمرہ نہ ملنا افسوسناک ہے، لوگوں کو فائدہ پہنچانے کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے، کنوینئیر شریف میاہ داد
* تحریر نوید محمد*
*حق دو تحریک کی جدوجہد سے بارڈر کے کاروبار میں بہتری آئی لیکن مقامی لوگوں کو اس کے ثمرات نہ ملنا افسوسناک ہے، لوگوں کو فائدہ پہنچانے کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے، کنوینئیرشریف میاہ داد*
حق دو تحریک بلوچستان کے کنوینئیر *شریف میاہ داد* نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حق دو تحریک کی مسلسل جدوجہد سے بارڈر امور میں بہت بہتری اور کاروبار میں تیزی آئی ہے. لیکن مقامی لوگوں کی یہ شکایات قابل غور ہیں کہ بارڈر پر بڑے پیمانے پر ایرانی کوکنگ آئل کی سپلائی کے باوجود گوادر میں ایرانی کوکنگ آئل و دیگر اشیاء کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور گوادر کے عوام کو اس سے کوئی فائدہ نہیں مل رہا ہے اور یہ تمام اشیاء بجائے گوادر کے ڈائریکٹ کوئٹہ اور کراچی لے جائے جا رہے ہیں
گوادر کے غریب عوام کو ایرانی تیل یا ایرانی کوکنگ آئل اور دوسرے اشیاء خوردونوش کے سامان سے کوئی فائدہ نہیں مل رہا ہے بجائے فائدے کے ہر ایک اشیاء کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہےہر چیز غریب عوام کے دسترس سے باہر ہوگیا ہے
مقامی لوگوں کو یہاں پر ایرانی تیل یا گھی اور اشیاء خوردونوش کی سامان میں کمی نہیں بلکہ قیمتیں بڑھا دی گئی ہیں اور کوکنگ آئل بیوپاریوں نے چند مہینوں میں کروڑوں روپے کمائے ہیں مگر گوادر اور مکران کے عوام پر مسلسل اضافے پر اضافہ کرنے والے بیوپاری کراچی اور کوئٹہ کی چند تاجروں سے مل کر بڑے پیمانے پر کام کر رہے ہیں اور اِن پر چیک پوسٹوں کا بھتہ بھی ختم ہوگیا ہے اور سمندر سے بھی بڑی تعداد میں کوکنگ آئل لایا جارہا ہیں مگر نہ تو سمندر کے کنارے بسنے والے لوگوں کو کوئی فائدہ مل رہا ہے نہ ہی مکران کے دوسرے علاقوں کے عوام کو.
بارڈر کے تجارت میں صرف چند وہ بیوپاری اور امیر طبقے کے لوگ فائدہ اٹھا رہے ہیں جو ڈائریکٹ کراچی اور کوئٹہ کے بازاروں میں اشیائے خورد و نوش سپلائی کرکے پیسے کما رہے ہیں.
حق دو تحریک کے کنوینئیر کا مزید کہنا تھا کہ ہماری جدوجہد غریب عوام کے لئے ہے نہ کسی سرمایہ دار طبقے کے لئے. ایرانی اشیائے خورد و نوش کی مناسب قیمت میں مقامی مارکیٹ میں دستیابی ہماری اولین ترجیح ہے اور اس بارے میں قائد تحریک سے صلاح و مشورے کے بعد حکمت عملی وضح کریں گے تاکہ ہماری جدوجہد کا ثمرات عام عوام حاصل کرسکیں،،،
ترجمان
حق دو تحریک بلوچستان
Comments
Post a Comment