Posts

Showing posts from January, 2024

گوادر حق دو تحریک کے مرکزی رہنما مولانا ہدایت الرحمان

Image
: گواددر حق دو تحریک کا سی پیک سمیت تمام اسکیموں پر دو ٹوک موقف ھمیں دو عدد سولر کی ضرورت نہیں بلکہ ھم چائنا سمیت بین الاقوامی طرز پر گوادر کو جدید سہولتوں سے آ راستہ شھر بنائینگے بلوچستان میں انسانی حقوق کے تحفظ سمیت ہر قسم کی کرپشن کا خاتمہ چاہتے ہیں مولانا ہدایت الرحمن   ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوادر پریس کلب کے پروگرام میرا منشور کیا ہے میں حق دو تحریک کے انتخابی منشور کا اعلان  کر تے ھوے کیا انکا کہنا تھا کہ سابقہ نمائندوں کو گوادر کے عوام کےحقوق کو پس پشت ڈال کر صرف 2عدد سولر پینل لیکر خود کو بیوقوف بنایا انھوں نے کہا کہ سی پیک کے لیئے چائنا نے اربوں روپے خرچ کیے اور سوشل سیکٹر میں کچھ نہیں دیا یہ سابقہ نمائندوں کی نا اہلی ھے جس منصوبہ پر پاکستان کی ترقی کا انحصار ھے اس پر گوادر بلوچستان کا حق زیادہ بنتا ہے انشاللہ کامیاب ہو کر بھترین حکمت عملی کے تحت گوادر کے عوام کے لیے خوش حالی کا دروازہ کھولیں گے انھوں نے کہا کہ جبری گمشدگیوں اور عوام کی تزلیل بند کر وائینگے  منشیات کا خاتمہ اور منشیات کے عادی افراد کے لئے علاج معالجہ کے سینٹر بنائینگے بحر بلوچ میں ٹرارز ماف...

گوادر انتخابات 2024

Image
  گوادر انتخابات2024  ڈرام ائی  ت ب دیلیوں کا امکان پی پی پی کی انٹری ٹرانزٹ امیدوار میدان میں اسٹیبلشمنٹ کی آ شیرواد توڑ جوڑ اور ریشہ دوانیوں کی ابتدا اسماعیل بلوچ بلوچستان سمیت گوادر کے انتخابی حلقہ 24 پی بی اوراین اے 259 پر بھی پی پی پی کی انٹری اور مکران بھر میں پی پی پی کی پزیرائی ایک با قاعدہ منصوبہ بندی کا حصّہ یہ انتخابی حلقہ ہمیشہ قوم پرستوں کا گڈھ رھا ہے قوم پرست سچی ترقی پسند قوتوں کی سیاست کو ملیامیٹ کر نے کی حکمت عملی سے واضع ہوتا ہے کہ سی پیک سمیت دیگر منصوبوں کو کسی بھی طور پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے اسٹیبلشمنٹ کو آیسے عوامی نمائندوں کی ضرورت ہے جو چھپ سادھ اختیار کر یں اور بلوچ عوام کی حقوق اور ساحل وسائل کی آواز کو ختم کیا جاسکے کیوںکہ ان قوم پرست قوتوں کی آ واز ھمیشہ گونجتی رھی ھے اسی لئے پی پی پی کی ان علاقوں میں انٹری اور اسٹیبلشمنٹ کی پزیرائی سے تمام مافیاز کو میدان میں لا کر ڈرامائی تبدیلی کے لیے کوششیں تیز ھورھی ھیں بلوچستان میں پیپلز پارٹی کا عوام دشمن کردار رھی ھے 70کی دھائی میں شب خون مار کر نیپ کی حکومت کو ختم کرنا اور بلوچوں کے خلاف آپریشن او...

گوادر پورٹ سٹی کے ماہی گیر

Image
گوادر پورٹ سٹی کے ماہی گیر    بلاگ رائے دیں سلیمان ہاشم۔      ۔                        اسی کی دہائی کی بات ہے میں الامارات کی   بوئینگ ائیر بس سے عمان سے کراچی پاکستان جا رہا تها۔ کچھ وقت کے بعد اعلان ہوا کہ اس وقت ہم گوادر بلوچستان کے اوپر سے گزر رہے ہیں اور ایک گهنٹے سے پہلے کراچی انٹر نیشنل ائیر پورٹ پہنچیں گے۔ جہاز بہت اونچائی سے پرواز کر رہا تھا میں نےچھوٹی کھڑکی کا پرده سرکایا تو نیچے ایک چھوٹی کشتی کی مانند نیلے سمندر میں گوادر ایک چھوٹی کشتی کی مانند نظر آ رہا تھا اور وه چند منٹوں کے بعد نظروں سے بهی اوجھل ہوگیا. اتنی اونچائی سے نہ اس کی خوبصورتی کا اندازه لگایا جاسکتا تھا اور نہ اس کی خوشبو کی مہک محسوس کی جا سکتی تھی۔ جو میرا جنم بھومی سر زمین ہے۔ جن جن لوگوں نے گوادر کے بارے میں بہت کچھ سنا ہے لیکن اس کو کبھی قریب سے دیکھا ہی نہیں صرف پڑھا  یا اس کی خوبصورت لوکیشن کی خوبصورت تصویریں دیکھی ہوں گی تو وه کہتے ہیں کہ گوادر بہت ہی خوبصورت شہر ہے. اس کا ایک بد صورت چہرہ بہت...