گوادر انتخابات 2024

 


گوادرانتخابات2024 ڈرامائی تبدیلیوں کا امکان پی پی پی کی انٹری ٹرانزٹ امیدوار میدان میں

اسٹیبلشمنٹ کی آ شیرواد توڑ جوڑ اور ریشہ دوانیوں کی ابتدا


اسماعیل بلوچ

بلوچستان سمیت گوادر کے انتخابی حلقہ 24 پی بی اوراین اے 259 پر بھی پی پی پی کی انٹری اور مکران بھر میں پی پی پی کی پزیرائی ایک با قاعدہ منصوبہ بندی کا حصّہ یہ انتخابی حلقہ ہمیشہ قوم پرستوں کا گڈھ رھا ہے قوم پرست سچی ترقی پسند قوتوں کی سیاست کو ملیامیٹ کر نے کی حکمت عملی سے واضع ہوتا ہے کہ سی پیک سمیت دیگر منصوبوں کو کسی بھی طور پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے اسٹیبلشمنٹ کو آیسے عوامی نمائندوں کی ضرورت ہے جو چھپ سادھ اختیار کر یں اور بلوچ عوام کی حقوق اور ساحل وسائل کی آواز کو ختم کیا جاسکے کیوںکہ ان قوم پرست قوتوں کی آ واز ھمیشہ گونجتی رھی ھے اسی لئے پی پی پی کی ان علاقوں میں انٹری اور اسٹیبلشمنٹ کی پزیرائی سے تمام مافیاز کو میدان میں لا کر ڈرامائی تبدیلی کے لیے کوششیں تیز ھورھی ھیں بلوچستان میں پیپلز پارٹی کا عوام دشمن کردار رھی ھے 70کی دھائی میں شب خون مار کر نیپ کی حکومت کو ختم کرنا اور بلوچوں کے خلاف آپریشن اور قتل و غارت گری کی سیاہ تاریخ کو بھولنا مشکل ھے اور شاید 2024 کو بلوچستان میں وھی تاریخ دہرائی جائے اسی لئے اس کا آ غاز مذہبی اور فرقہ واریت سے رکھنے کی کوشش کی جارہی ہے ذکری اور نمازی کمیٹی کے درمیان لکیر کھینچی جارہی ہے جو آ پس کی بلوچ روداری کے منافی ہے اور مستقبل میں یہ ایک ایسا دیوار ھوگا جو بھائی چارے کی فضا کو تہس نہیس کردے گا جو آیک مزموم کوشش ہوگی قوم پرست اور ترقی پسند قوتیں اس حلقے کے عوام کے لیے ہمیشہ کمربستہ رھے ہیں پی بی 24 میں مرحوم میر عبدالغفور کلمتی نے عوام کے لیے جس سیاست کی بنیاد رکھ دی اسے عوام میں ہمیشہ پزیرائی حاصل رھی گوکہ میر مرحوم آ ج منوں مٹی کے نیچے دفن ہیں لیکن مرحوم کی روح آج بھی اپنے حلقے کے لوگوں کے لیے تڑپتی ھے اور اس خاندان کا اور پہاں کے باسیوں کا چولی دامن کا ساتھ ھے اور یہ وفا رھتی دنیا تک جاری رہےگی جبکہ ڈاکٹر مالک سید احسان شاہ بھی اپنے حلقے کے لوگوں کے۔ لئے محسن کادرجہ رکھتے ہیں حق نمائندگی اور اپنے حلقے کے عوام کی دفاع یہ مقامی نمائندے ہی بہتر طور پر کرسکتے ہیں اور ووٹروں کی بھی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ کسی تفریق یا انتشار کے اپنے ہی لوگوں کے ساتھ جڑھے رہیں تاکہ دشمن قوتوں کی ریشہ دوانیاں خاک میں مل سکیں۔

Comments

Popular posts from this blog

قسط نمبر 5 کراچی کرایہ کا فلیٹ اور شیدی ولیج روڈ

پہلی بار پاکستان کوسٹ گارڈز میں صرف بلوچستان کے نوجوانوں کو بھرتی کیا جائیگا لیفٹیننٹ کرنل جاوید حسین

گوادر شاہی بازار میں مذہبی رواداری