تاریخ گوادر سلطنت آ ف عمان
مرکزی صفحہ / خصوصی حال / شاہی بازار گوادر، سلطنت آف عمان اور عصرِحاضر(5) شاہی بازار گوادر، سلطنت آف عمان اور عصرِح تاریخ گوادر سلطنت آ ف عمان تحریر: سلیمان ہاشم افرادی قوت کی سلطنت آف عمان کو سخت ضرورت تھی کیونکہ سلطنت کی سرحدیں وسیع ہو گئی تھیں۔ امن و امان اور سرحدوں کی حفاظت کے لیے سپاہیوں اور فوجیوں اور آرمیڈ فورسز کے لیے برسوں سے بھرتی خصوصی طور پر گوادر شہر سے جاری رہتا تھا۔ مزید ٹریننگ کے لیے ان نوجوانوں کو مسقط بھیجا جاتا تھا۔ جب ان کی چھ ماہ کی ٹریننگ مکمل ہوتی تھی تو ان نوجوانوں کو مسقط سے صلالہ اورافریقہ کے ملک تنزانیہ کے شہرزنجبار اور ممباسہ تک بھیجا جاتا تھا۔ صرف دبئی کے ساحل سے لیکر یمن عدن تک مسقط کی سمندری حدود 1900 کلو میٹر طویل ہے. گوادر سے لیکر مسقط کا ساحل 400 کلو میٹر، پھر صلالہ سے افریقہ کے جزیرے زنجبار اور ممباسہ 1500 کلو میٹر سے زائد۔ پھر زنجبار اور ممباسہ کا ایک خوب صورت ساحلی جزیرہ اوراس کے خوبصورت لوکیشن کو محفوظ رکھنے کے لیے اُسے کافی میرین سیکورٹی کی ضرورت تھی۔ گوادر کی سرحدیں محفوظ تھیں. ان علاقوں کی حفاظت کے لیے مقامی پولیس، عمانی لیویز فورس کافی تھی....