حق دو تحریک کی گوادر کے تاجر برادری سے ملاقات

 *حق دو تحریک کی تاجر برادری سے ملاقات، شراب اسٹورز کی بندش اور دیگر مسائل پر گفتگو*



اج بمورخہ 27 جنوری حق دو تحریک کے کنوینئیر *شریف میاہ داد* ، ترجمان *حفیظ اللہ کیازئی* اور دیگر ذمہ داران نے انجمن تاجران گوادر کے صدر *حاجی غلام حسین* اور جنرل سکریٹری *عبدالوہاب کے ڈی* سے ملاقات کی.


ملاقات میں مختلف مسائل کے ساتھ شراب کے اسٹورز کی بندش کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا.


حق دو تحریک کے ذمہ داران نے انجمن تاجران کے عہدیداران سے حق دو تحریک کی منشیات، شراب اور دیگر مسائل پر جدوجہد میں تعاون کی درخواست کی جس پر عہدیداران نے یقین دلایا کہ معاشرے کی بھلائی اور لوگوں کے حقوق کے لئے انجمن تاجران ہر پلیٹ فارم پر حق دو تحریک کے ساتھ کھڑی ہوگی.


حق دو تحریک کے ذمہ داران نے انجمن تاجران کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ  تاجر برادری کے مسائل حق دو تحریک کے کے پلیٹ فارم سے مشترکہ طور پر حل کرنے کی کوشش کی جائے گی


Comments

Popular posts from this blog

قسط نمبر 5 کراچی کرایہ کا فلیٹ اور شیدی ولیج روڈ

پہلی بار پاکستان کوسٹ گارڈز میں صرف بلوچستان کے نوجوانوں کو بھرتی کیا جائیگا لیفٹیننٹ کرنل جاوید حسین

گوادر شاہی بازار میں مذہبی رواداری