پانوان جیوانی کے دوستوں کی جانب سے گوادر پریس کلب کے نو منتخب کابینہ اور ممبران کے اعزاز میں ظہرانہ کا اہتمام۔
گوادر پانوان جیونی کے معروف شخصیت تاج محمد کلمتی
نے گزشتہ روز گوادر پریس کلب کے نومنتخب کابینہ
بشمول ممبران کے اعزاز میں پشکان کے مشہور پکنک پوائنٹ ناصر باغ میں پر تکلف پکنک کا اہمتام کیا۔ پکنک میں بلوچی ساز و زیمل کا بھی اہتمام کیا گیا تھا جس میں پشکان سے تعلق رکھنے والے گلوکاروں استاد لیاقت اور شریف عمر نے اپنی آواز کا جادو جگاکر سماں باندھ لیا اور خوب داد وصول کی۔ پک نک کے میزبان تاج محمد کلمتی نے گوادر پریس کلب کی نومنتخب کابینہ کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ صحافت ہمہ گیر سماجی تبدیلی کا نام بھی ہے گوادر پریس کلب سے وابستہ صحافیوں نے نہ صرف شہری مسائل اجاگر کئے بلکہ دیہی علاقوں کے مسائل اجاگرنے میں بھی ہمیشہ پیش پیش رہے ہیں جس سے حکومتی حکام کو متوجہ ہونا پڑا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ گوادر پریس کلب آگے بھی تعمیری، مثبت اور بلاتفریق صحافت کو اپنا شعار بنائے گی۔ انہوں نے گوادر پریس کلب کی نئی کابینہ کے لئے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا۔
گوادر پریس کلب کے نو منتخب صدر نے میزبان کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا
Comments
Post a Comment