ایم این اے محمد اسلم بھوتانی

 *عوامی ووٹوں حبسے منتخب ہوا، عوام کو درپیش مشکلات کا ادراک ہے ، اسلم بھوتانی*گوادر : ایم این اے لسبیلہ گوادر محمد اسلم بھوتانی نے گوادر آمد کے موقع پر نیشنل پارٹی کے ضلعی سیکٹریٹ پہنچے جہاں انہوں نے نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اشرف حسین، صوبائی ماہیگیر سیکریٹری آدم قادربخش اور ضلعی صدر فیض نگوری سمیت دیگر رہنماں سے ملاقات کی۔لاقات میں نیشنل پارٹی کے رہنماں نے ضلع گوادر کے عوام کو درپیش مختلف مسائل بالخصوص حالیہ طوفانی بارشوں کے نتیجے میں شہری اور دیہی علاقوں میں ہونے والے نقصانات کے حوالے سے آگاہی فراہم کی اور متاثرین کے نقصانات کی فوری ازالہ کے لئے کردار اداکرنے کا کہا گیا۔

این اے نے کہا کہ وہ عوامی ووٹوں سے منتخب ہوئے ہیں جس طرح لسبیلہ میرا گھر اسی طرح ضلع گوادر بھی میرا دوسرا گھر ہے۔ ضلع گوادر کے عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لئے پہلے بھی میں نے کردار اداکیا تھا اور اب بھی اداکرونگا۔ ایم این اے نے یقین دلایا کہ بارشوں کے نتیجے میں ضلع گوادر کے شہری اور دیہی علاقوں کنڈا سول وغیرہ میں لوگوں کے املاک گھر اور بندات کے نقصان کے ازالہ کے لئے وفاق اور صوبائی حکومت سے رابطہ کرینگے۔

Comments

Popular posts from this blog

قسط نمبر 5 کراچی کرایہ کا فلیٹ اور شیدی ولیج روڈ

پہلی بار پاکستان کوسٹ گارڈز میں صرف بلوچستان کے نوجوانوں کو بھرتی کیا جائیگا لیفٹیننٹ کرنل جاوید حسین

گوادر شاہی بازار میں مذہبی رواداری