گوادر حق دو تحریک کے مرکزی رہنما مولانا ہدایت الرحمان
: گواددر
حق دو تحریک کا سی پیک سمیت تمام اسکیموں پر دو ٹوک موقف ھمیں دو عدد سولر کی ضرورت نہیں بلکہ ھم چائنا سمیت بین الاقوامی طرز پر گوادر کو جدید سہولتوں سے آ راستہ شھر بنائینگے بلوچستان میں انسانی حقوق کے تحفظ سمیت ہر قسم کی کرپشن کا خاتمہ چاہتے ہیں مولانا ہدایت الرحمن
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوادر پریس کلب کے پروگرام میرا منشور کیا ہے میں حق دو تحریک کے انتخابی منشور کا اعلان
کر تے ھوے کیا
انکا کہنا تھا کہ سابقہ نمائندوں کو گوادر کے عوام کےحقوق کو پس پشت ڈال کر صرف 2عدد سولر پینل لیکر خود کو بیوقوف بنایا انھوں نے کہا کہ سی پیک کے لیئے چائنا نے اربوں روپے خرچ کیے اور سوشل سیکٹر میں کچھ نہیں دیا یہ سابقہ نمائندوں کی نا اہلی ھے جس منصوبہ پر پاکستان کی ترقی کا انحصار ھے اس پر گوادر بلوچستان کا حق زیادہ بنتا ہے انشاللہ کامیاب ہو کر بھترین حکمت عملی کے تحت گوادر کے عوام کے لیے خوش حالی کا دروازہ کھولیں گے انھوں نے کہا کہ جبری گمشدگیوں اور عوام کی تزلیل بند کر وائینگے منشیات کا خاتمہ اور منشیات کے عادی افراد کے لئے علاج معالجہ کے سینٹر بنائینگے بحر بلوچ میں ٹرارز مافیا کا خاتمہ اور ماھگیروں کے تحفظ یقینی بنائینگے سرحدی تجارت کو فروغ دینے کے لیے کوششیں کرینگے سرکاری ملازمتوں اور دیگر معاملاتِ کے لیے میرٹ کا نظام قائم کرینگے کرپشن کا خاتمہ کرینگے صحت اور تعلیمی اداروں کی بہتری کے لیے منصوبہ بندی ھوگی خواتین کی صحت اور حقوق پر توجہ دی جائیگی مقامی لوگوں کی زبان و ثقافت اور نوجوانوں کے لیے اسپورٹس کو ترقی دی جائیگی
پروگرام کے میزبان پریس کلب گوادر کے جنرل سیکرٹری اسماعیل عمر تھے۔

Comments
Post a Comment