ڈپٹی کمشنر کا گورنمنٹ ماڈل ہائی اسکول کا دورہ


 
ڈپٹی کمشنر گوادر کپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد نے گورنمنٹ ماڈل ہائی اسکول گوادر کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے مختلف کلاسز کا معائنہ اور تدریسی عمل کا جائزہ لیا اور طلباء سے تدریسی سوالات بھی کیے ڈپٹی کمشنر نے اسکول کا تدریسی نظام بہتر طریقے سے چلانے پر اسکول پرنسپل کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا دورہ کے موقع پر انہوں نے حاضر رجسٹر بھی چیک کیے اور اساتذہ اکرام کو ھدایت کرتے ہوئے کہا کہ وقت کی پابندی اور طلباء کی حاضری کو بھی یقینی بنایا جائے ڈپٹی کمشنر نے اسکول کے عملے کی حاضری،صفائی ستھرائی کی صورتحال سمیت دیگر شعبہ جات اور سہولیات کا بھی جائزہ لیا انھوں نے طلباء پر زور دیتے ہوئے کہا کہ طالب علم اپنی تمام تر صلاحیتیں اصول تعلیم پر مرکوز کریں کیوں مستقبل کے باگ ڈور اپکو ہی سبھنا ھے اس لئے طالب علموں کو چائیے کہ وہ تعلیم پر توجہ دیں بعدازاں ڈپٹی کمشنر نے اسکول کے پرنسپل اور اساتذہ اکرام سے بھی ملاقات کیے اور ان مسائل سنیں اور ان کو حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کرنے کی یقین دہائی کرائی اور کہا اساتذہ تعلیم کی فراہمی کے حوالے مزید بہترین کارکردگی مظاہرہ کریں اور مستقبل کے معماروں کی پڑھائی پر خصوصی توجہ دیں

Comments

Popular posts from this blog

قسط نمبر 5 کراچی کرایہ کا فلیٹ اور شیدی ولیج روڈ

پہلی بار پاکستان کوسٹ گارڈز میں صرف بلوچستان کے نوجوانوں کو بھرتی کیا جائیگا لیفٹیننٹ کرنل جاوید حسین

گوادر شاہی بازار میں مذہبی رواداری