پسنی کے اسکولوں میں اب بھی بارش کا پانی کی نکاسی نہ ہو سکی




گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول کے طلباء نے اسکول گراؤنڈ میں جمع پانی کی نکاسی نہ ہونے کے خلاف پسنی پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا۔
طلباء کا کہنا تھا کہ اسکول گراؤنڈ کے اندر جمع بارش کے پانی کی نکاسی صحیح طریقے سے نہیں ہورہی ہے۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر پسنی محمد جان بلوچ نے طلباء سے ملاقات کی اور کہا کہ میونسپل کمیٹی کے اہلکار پانی کی نکاسی میں لگے ہوئے ہیں انہوں نے طلباء کو کہا کہ یہ تم لوگوں کے پڑھنے کے دن ہیں لیکن تم لوگوں کو سڑکوں پر نکالا جارہا ہے ،انہوں نے کہا کہ میونسپل کمیٹی والے کہتے ہیں پانی اسٹور کرنے کے لیے اُنھیں پہلے گراؤنڈ کے اندر  کھدائی کرنا ہوگا کھ لیکن اسکول کا پرنسپل یہ کرنے نہیں دے رہا۔



اس دوران حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان بھی پہنچ گئے اور انہوں نے طلباء سے ملاقات کی ۔

اسسٹنٹ کمشنر پسنی محمد جان بلوچ کی یقین دہانی پر طلباء نے اپنا احتجاج ختم کردی۔

حق دو تحریک کے سربراہ 

مولانا ہدایت الرحمان بلوچ

پسنی پریس کلب پہنچ گئے ،جہاں پر پسنی پریس کلب کے صحافیوں نے ان کا پروقار استقبال کیا۔
حق دو تحریک کے سربراہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صحافی ہمارے دست وبازو ہیں اور تحریک کے شروع دن سے لیکر آج تک ہماری تحریک کو بھرپور کوریج دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا پسنی کے صحافیوں کے بابت جو باتیں کی گئیں وہ حق دو تحریک کا بیانیہ نہیں ہیں۔
انہوں نے پسنی کے صحافیوں سے گزارش کی کہ وہ آج دھرنا میں دوبارہ آکر ماہی گیروں کی آواز کو ایوان بالا تک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کریں۔
پسنی پریس کلب کے صدر ریحان بزنجو نے پسنی پریس کلب آنے پر *مولانا ہدایت الرحمان بلوچ* کا شکریہ ادا کیا ۔اور پسنی کے صحافیوں کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کی۔ 

Comments

Popular posts from this blog

قسط نمبر 5 کراچی کرایہ کا فلیٹ اور شیدی ولیج روڈ

پہلی بار پاکستان کوسٹ گارڈز میں صرف بلوچستان کے نوجوانوں کو بھرتی کیا جائیگا لیفٹیننٹ کرنل جاوید حسین

گوادر شاہی بازار میں مذہبی رواداری