گوادر پریس کلب کی نو منتخب کابینہ و ممبران کے اعزاز میں عشائیہ
گوادر کے نامور سماجی شخصیت میر ارشد کلمتی نے گوادر پریس کلب کے نومنتخب کابینہ اور ارکان کے اعزاز میں مقامی ہوٹل میں مبارکبادی تقریب اور پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا. عشائیہ میں کابینہ کے ارکان اور ممبران شریک رہے،.اس موقع پر میر ارشد کلمتی نے گوادر پریس کلب کے نومنتخب ارکان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا گوادر پریس کلب بلوچستان میں کوئیٹہ کے بعد دوسرا فعال پریس کلب ہے جس کا ہر سال باقائدگی سے آئینی طور پر انتخابات منعقد ہوتے ہیں اور اس کی کابینہ کا انتخاب عمل میں لایا جاتا ہے، انھوں نے کہا کہ یہ اطمینان بخش بات ہے کہ گوادر میں ایک ہی پریس کلب ہے اور یہاں صحافی برادری کے درمیان اتفاق اور محبت پایا جاتا ہے. انھوں نے کہا کہ مکران خصوصا گوادر کے صحافی بغیر کسی وسائل اور جدید اکیوپمنٹ کے جس طرح سے صحافتی میدان میں کام کر رہے ہیں اس پر وہ یقینا ستائش اور تحسین کے لائق ہیں ان کا کہنا تھا کہ گوادر کے صحافتی برادری نے ہمیشہ بلا تفریق علاقائی مسائل اور لوگوں کے مشکلات کو کیمرے کی آنکھ اور قلم کے ذریعے ہمیشہ احکام بالا تک پہنچاتے رہے ہیں اور ہم یہی امید رکھتے ہیں کہ وہ آئندہ بھی کیمرے اور قلم کو اسی طرح سے کام میں لا کر یہاں کے عوامی مسائل کو اجاگر کرتے رہیں گے.
اس موقع پر گوادر پریس کلب کے صدر سلیمان ہاشم نے پریس کلب کی کابینہ و ارکان کے اعزاز میں مبارکبادی تقریب کے انعقاد اور پرتکلف عشایہ دینے پر سماجی شخصیت میر ارشد کلمتی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میر صاحب تسلسل کے ساتھ ہر انے والے کابینہ کو اسی طرح اعزاز سے عزت افزائی کی روایات کو برقرار رکھے ہوئے ہیں.
Comments
Post a Comment