عصرانہ سے خطاب ک نیشنل پارٹی قومی جمہوری سیاسی پارٹی ہے، آزاد میڈیا پر کامل یقین رکھتی ہے کیونکہ میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے جو اچھی اور بری طرز حکمرانی دونوں کو نمایاں کرتی ہے


 
















گوادر 


سیاست اور صحافت لازم و ملزوم ہیں آزاد میڈیا جمہوریت کی حسن ہوتی ہے۔ اظہار آزادی رائے کی آزادی سے خود احتسابی آگے بڑھ سکتی ہے۔ گوادر کے صحافیوں کا عوامی مسائل پر کردار ناقابل فراموش ہے۔ ان خیالات کا اظہار نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر فیض نگوری، تحصیل صدر ناگمان بلوچ، سینئر رہنماء حمید انجینئر، بی ایس او پجار کے صدر کے ڈی بلوچ اور نیشنل پارٹی قلات کے نائب صدر حاجی اقبال نے نیشنل پارٹی اور بی ایس او پجار کے زیر اہتمام گوادر پریس کلب کی نومنتخب کابینہ اور ممبران کے اعزاز میں دیئے گئے عصرانہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی قومی جمہوری سیاسی پارٹی ہے، نیشنل پارٹی آزاد میڈیا پر کامل یقین رکھتی ہے کیونکہ میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے جو اچھی اور بری طرز حکمرانی دونوں کو نمایاں کرتی ہے جس سے عوامی مسائل کے حل سمیت عدم مساوات اور ناانصافیوں کو روکنا ممکن بن جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے معروضی حالات میں میڈیا کو مختلف پابندیوں کا سامنا ہے، اظہار رائے کی آزادی پر قدغن لگادی گئی ہے جس کسی بھی جمہوری ریاست کا آئینہ دار نہیں بلکہ یہ جمہوریت کی نفی ہے۔           
انہوں نے کہا کہ گوادر سی پیک کا مرکز ہے لیکن اس کے ثمرات عام لوگوں تک پہنچانے کے حوالے سے تمام تر دعوے آب سراب ثابت ہوئے ہیں غیر قانونی ٹرالرنگ کی وجہ سے ماہی گیر بدحالی کے شکار ہیں اور حکومت ٹرالرز مافیا کی سرکوبی کی بجائے اسے شے دی رہی ہے لیکن ہمیں اس بات کا اطمینان ہے کہ یہاں کا میڈیا تمام تر مشکلات کے باوجود عوام کو درپیش مسائل کو اجاگر کرکے قلم کی حرمت کا پاس رکھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کا مسئلہ فقط سیاسی ہے طاقت کا فلسفہ استعمال کرکے بلوچستان میں پائی جانے والی بے چینیوں کو کسی بھی صورت ختم نہیں کیا جاسکتاہے۔ نیشنل پارٹی نے اپنے ڈھائی سالہ دور حکومت میں ڈاکٹر مالک بلوچ کی قیادت میں بلوچستان کے مسئلہ کو حل کرنے کے لئے حقیقی معنوں میں کوشش کی، صوبے بھر میں  تعلیمی انقلاب برپا کرنے کے لئے مزید یونیورسٹیوں اور میڈیکل کالجز کے قیام کو ممکن بنایا اور امن امان کی صورتحال کو بہتر کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جس کی وجہ سے بلوچستان میں حالات کافی بہتر ہوئے اور مسلح جھتوں کا خاتمہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ جب تک بلوچستان میں حقیقی قیادت سامنے نہیں آئے گی بلوچستان میں احساس محرومی کو ختم کرنا ممکن نہیں ہوگا۔ انہوں نے گوادر پریس کلب کی نومنتخب کابینہ کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ گوادر کے صحافیوں کا پیشہ ورانہ کردار روز روشن کی طرح عیاں ہے جو اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں کما حقہ طور پر اداکررہے ہیں۔ سیاست اور صحافت لازم و ملزوم ہیں نیشنل پارٹی آزاد میڈیا کے قیام کے لئے اپنی ذمہ داریاں اداکرتی رہے گی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے گوادر پریس کلب کے نائب صدر صداقت بلوچ نے نیشنل پارٹی اور بی ایس او پجار کا شکریہ اداکیا اور کہا کہ صحافت انسانیت کی خدمتگار ہوتی ہے ہم اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی ادائیگی کے لئے اپنا غیر جانب دارانہ کردار اداکرنے کی ہر ممکن کوشش کرینگے۔ تقریب کے نظامت کے فرائض نیشنل پارٹی کے تحصیل جنرل سیکریٹری ولید مجید نے اداکئے

۔


Comments

Popular posts from this blog

قسط نمبر 5 کراچی کرایہ کا فلیٹ اور شیدی ولیج روڈ

پہلی بار پاکستان کوسٹ گارڈز میں صرف بلوچستان کے نوجوانوں کو بھرتی کیا جائیگا لیفٹیننٹ کرنل جاوید حسین

گوادر شاہی بازار میں مذہبی رواداری