ڈپٹی کمشنر گوادر کپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد کا گورنمنٹ ڈگری کالج کا دورہ


ڈپٹی کمشنر گوادر کپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد نے کہا  کہ تعلیمی اداروں کا مقصد معاشرے کو مفید اور باصلاحیت افراد کی فراہمی ہے۔اگر تعلیمی ادارے اپنا حق ادا کریں گے تو باصلاحیت افراد کی تعداد میں اضافہ ہوگاجس سے معاشرہ ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا ان اخیالات کا اظہار انہوں گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج گوادر کے دورہ کے موقع پر اساتڈہ اور طلباء سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ھے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے  گورنمنٹ کالج میں کلاسز، لیبارٹریز، لائبریری، دفاتر، سمیت مختلف شعبہ جات کا معائنہ اور جائزہ لیا۔ معائنہ کے دوران مختلف امورسے متعلقہ ہدایات جاری کیں اور مختلف کلاس رومز میں درس و تدریسی عمل کا جائزہ لیا  اور طلباء سے انکے مضامین سے متعلق سوالات کئے۔حاضر جواب ہونہار طلباء کی حوصلہ افزائی کیلئے اپنی جیب سے ان کو نقد انعامات 
دیئے

 اور بہترین نتائج اور اچھی کارکردگی سے متعلق رہنمائی بھی فراہم کی انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ

 طلباء کی اچھی نشونما کیلئے مناسب



 ماحول کی فراہمی یقینی بنائییں  جس میں بچوں کو زیادہ سے زیادہ سیکھنے کے مواقع فراہم ہوں اور کالج میں غیر نصابی سرگرمیاں بھی شروع کیے جائیں تاکہ طلباء کو تفریحی مواقع فراہم ھو ڈپٹی کمشنر نے طلباء سے

تعلیم اور وقت کی اہمیت پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزرے ہوا وقت دوبارہ واپس نہیں آتا لہذا وقت کی قدر کرو اور اپنی عمر کے اس  ابتدائی اسٹیج کو محنت و لگن کے ساتھ تعلیم اور تعمیری مقاصد کیلئے بروکار لائیں۔انہوں طلباء پر زور دیتے  ہوئے کہا کہ عمر کےاس اسٹیج میں  آپکے والدین ،آپ نوجوانوں پر کوئی معاشی بوجھ نہیں ڈال رہے آپ ہی ان کے سرمایہ ہیں جو آپ لوگوں کو صرف حصول تعلیم کیلئے لگا دیا ہے لہذا آپ سب پر  لازم ہے کہ اپنے والدین اور خاندان کی امیدوں پر پورا اتریں اور تعلیم کو اپنی زندگی کا اہم مشن بنائیں۔تعلیم سے ہی زندگی میں کامیابی حاصل کرکے معاشرھ میں اعلئی مقام حاصل کی جاسکتی ہے۔ 

بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے اسٹاف روم میں کالج کے پروفیسرز سے بھی سے ملاقات کی،انکے مسائل دریافت کئے۔  پرنسپل امداد اللہ نے کالج میں نصابی و غیرنصابی سرگرمیوں سمیت کالج میں تعمیرات،ٹرانسپورٹ اور دیگر معاملات ڈپٹی کمشنر کو  پر تفصیلی بریفنگ دی

Comments

Popular posts from this blog

قسط نمبر 5 کراچی کرایہ کا فلیٹ اور شیدی ولیج روڈ

پہلی بار پاکستان کوسٹ گارڈز میں صرف بلوچستان کے نوجوانوں کو بھرتی کیا جائیگا لیفٹیننٹ کرنل جاوید حسین

گوادر شاہی بازار میں مذہبی رواداری