بزنس کمیونٹی کو متحد رکھنے کے لئے چیمبر آف کامرس کا کردار اہم ہوتا ہے
رکھنے کے لئے چیمبر آف کامرس کا کردار اہم ہوتا ہے۔ آگے بڑھنے کے لئے جس طرح تعلیم اہم ہے اسی طرح ٹریڈ بھی اہمیت کا حامل ہے۔ گوادر آف چیمبر آف کامرس بزنس کمیونٹی کو ہر ممکن معاونت فراہم کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار گوادر چیمبر آف کامرس کے صدر ناگمان عبدل نے گوادر پریس کلب کے پروگرام حال احوال میں بحثیت مہمان خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ گوادر چیمبر آف کامرس کے قیام کو 12 سال مکمل ہوچکے ہیں یہ کسی بھی شہر یا علاقے میں بزنس کمیونٹی کی نمائندہ تنظیم ہوتی ہے جس کی معرفت سے بزنس کمیونٹی کے جملہ حقوق کا تحفظ سمیت ان کو ٹریڈ کے لئے سہولیات کی فراہمی ممکن ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گوادر چیمبر آف کامرس گوادر شہر میں بزنس کمیونٹی کو متحد رکھنے کی کوشش کررہی ہے کیونکہ گوادر مستقبل میں سرمایہ کاری کی سرگرمیوں کا مرکز بننے والا ہے جس کے پیش نظر بزنس کمیونٹی کو آگے آنا پڑے گا اور جو افراد سرمایہ رکھتے ہیں وہ ٹریڈ کو ترجیح دیں جب کسی بھی شہر یا علاقے میں ٹریڈ یا بزنس بڑھے گا تو اس روزگار کے مواقع پیدا ہونگے جس سے بے روزگاری میں کمی واقع ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ گوادر چیمبر آف کامرس بزنس کمیونٹی کے لئے ٹریڈ کے مزید مواقع پیدا کرنے کی کوشش کررہی ہے اور باہر کے سرمایہ کاروں کو یہاں سرمایہ کاری کے لئے راغب کررہی ہے صدر پاکستان چیمبر آف کامرس کی دعوت پر گوادر میں آئے اور بزنس کمیونٹی نے اپنے تجاویز پیش کئے۔ گوادر چیمبر آف کامرس کی کاوشوں کی بدولت 250 پاک ایران بارڈر پر ٹریڈ کی مزید سہولیات کی فراہمی کے لئے اقدامات بروئے کار لائے جارہے ہیں اور بعض ٹریڈ کے لئے آسانی بھی پیدا کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گوادر بندرگاہ تجارت کے فروغ کے لئے اہمیت کا حامل ہے لیکن جب تک مقامی بزنس کمیونٹی کو تجارت کے لئے شراکت نہیں دی جائے گی تجارت آگے نہیں بڑھ سکتی وفاقی حکومت گوادر بندرگاہ سے منسلک تجارت میں یہاں کی بزنس کمیونٹی کو بھی مواقع اور مراعات فراہم کرے۔ فش انڈسٹریز یہاں کی لیڈنگ صنعت ہے حکومت اس شعبہ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرے۔ انہوں نے کہا کہ گوادر چیمبر آف کامرس بزنس کمیونٹی کی رہنمائی کے لئے ڈیسک قائم کیا ہے جہاں کاروباری افراد اور کاروبار کرنے کے خواہشمند افراد کو بھرپور رہنمائی فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح آگے بڑھنے کے لئے تعلیم اہم ہے اسی طرح ٹریڈ کی اپنی اہمیت ہے گوادر چیمبر آف کامرس سرمایہ رکھنے والے افراد کو دعوت دیتی ہے کہ وہ ٹریڈ میں حصہ لیں۔ اس موقع پر گوادر کے معروف تاجر حاجی شوکت اور نیشنل پارٹی کے تحصیل جنرل سیکریٹری ولید مجید بھی ان کے ہمراہ تھے۔
Comments
Post a Comment