ایجوکیشن گالہ گوادر عتیق الرحمان نواب ( مرحوم) کی یاد میں میر عبدالغفور ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام تین روزہ بلوچی
گوادر ایجوکیشن گالہ ہزاروں لوگوں کی شرکت
ایجوکیشن گالہ گوادر عتیق الرحمان نواب ( مرحوم) کی یاد میں میر عبدالغفور ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام تین روزہ بلوچی اسٹال ، کلچر اینڈ میوزیکل پروگرام اور ڈبیٹ اور ٹیبلو اور ڈرامے نعت اور احمد کے مختلف پروگرامز کاافتتاح آج مورخہ21 بروز پیر صبح 11 بجے بمقام جی ڈی اے پبلک سکینڈری اسکول میں جی ڈی اے کے ڈائریکٹر مجیب الرحمٰن قمبرانی اور میر عبدالغفور ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام باقاعدہ سرخ فیتہ کاٹ کر اس کا افتتاح کر دیا گیا۔
پروگرام میں گوادر کے سیاسی سماجی اور سرکاری لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اور ارمی اسکول میں خواتین اور بچیوں کی ایک بڑی تعداد نے اس پروگرام کو چار چاند لگائے۔ ماشا اللہ طالبات نے مختلف موضوعات پر بہترین تقریریں کیں۔
پروگرام دو حصوں پر مشتمل تھی جی ڈی اے سکینڈری اسکول میں میل اور پاک آرمی اسکول میں فی میل طلبہ و طالبات نے اپنے اپنے ٹیلینٹ سے سامعین کو خوب محظوظ کیا۔
عتیق الرحمن نواب مرحوم کی یاد میں تین روز روزہ پروگرام کا آغاز ماڈل ہائی اسکول کی اسکاؤٹ ٹیم نے معزز مہمانوں کو سب سے پہلےسلامی پیش کی۔ اس دوران سیاسی و سماجی شخصیات مکتبہ فکر کے افراد میں ،
جی ڈی اے پبلک اسکول میں جی ڈی اے کے ڈائریکٹر مجیب الرحمٰن قمبرانی اور
عتیق الرحمن نواب مرحوم کی یاد میں تین روزہ پروگرام کا آغاز ماڈل ہائی اسکول کی اسکاؤٹ ٹیم نے معزز مہمانوں کو سب سے پہلے سلامی پیش کی۔ اس دوران سیاسی و سماجی شخصیت میر ارشد کلمتی جی ڈی اے کے ڈائریکٹر میر مجیب الرحمٰن قمبرانی جی ڈی اے اسکول کے پرنسپل ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر وہاب جید ڈپٹی ایجوکیشن
آفیسر عزیز الرحمان، اے ڈی سی ذاکر حسین
سندھ بلوچستان انٹر نیشنل بزنس فورم کے آ رگنائزر ارشاد علی شاد, ایجوکیشن آفیسر زائد حسین، جی ڈی اے انجنیئر سید محمد بلوچ، حمل افرین، نثار حسین، بنک آف حبیب کے منیجر شکیل بانا، جی پی اے کے انجنیئر منیر بانا، ال پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کے چیئرمین حاجی قادر جان، اور علی عاقب بلوچ ودیگر مکتبہ فکر کےافسران و سیولین نے گالا کی افتتاح کے بعد جی ڈی اے اسکول میں منعقدہ دیگر اسٹال کا دورہ کیا۔
جس میں مختلف کتب کے اسٹالز اور سائنسی معلوماتی اشیاء سے متعلق دیگر اشیاء کے علاوہ بلوچی دستکاری اور بلوچ ثقافت اور بلوچی مختلف ذائقوں کےکھانے اور دیگر اسٹالز کا وزٹ کیا طلبہ و طالبات کی محنت و کارکردگی کی تعریف کی گئی۔ ان کے ٹیلنٹ کو سراہا گیا۔
جی ڈی اے اسکول کے ھال میں لوگوں کی بڑی تعداد نے اسٹیج پر گوادر گورنمنٹ ماڈل ہائی اسکول کے طلبہ کے تعلیم سے متعلق ٹیبلو کو بہت پسند کیا اور بالکل اسی موضوع پر پاک آرمی اسکول کے طالبات نے تعلیم کی اہمیت پر جو ٹیبلو پیش کی وہ بھی شائقین نے بے حد پسند کی۔ کیونکہ اب نئی نسل میں خصوصاََ لڑکیاں گوادر میں تعلیم کے میدان میں ایک اچھی اکثریت سے اگے بڑھ رہی ہیں۔ اور محنتی ہیں
امید ہے کہ ہماری یہ بیٹیاں اگے ایک نئی اور قابل نسل کو جنم دے کر ملک و قوم کو باشعور و قابل وقار نسل سے ہمکنار کرکے دیگر ترقی یافتہ قوموں کے برابر لانے میں اہم کردار ادا کرینگی۔
گوادر جی ڈی اے پارک کے قریب مختلف اسکولوں کے طلبا وطالبات وال آرٹ بنانے میں مصروف دکھائی دے رہے تھے۔
اس دوران پروگرام کے پروموٹر میر ارشد کلمتی اور جی ڈی اے کے ڈائریکٹر مجیب الرحمٰن قمبرانی نے میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ گوادر کے طلبا وطالبات میں ٹیلینٹ کی کمی نہیں آ ج کے دن کے مناسبت سے طلباء وطالبات جو 36اسکولوں،کالجوں اور یونیورسٹی سے ائے ہیں انہوں نے سائنسی و جدید ٹیکنالوجی سے مزین اسٹال لگا کر لوگوں کو کافی متاثر کیا، اسی طرح بہترین وال پینٹنگ اور دیگر ثقافتی پروگرام جس انداز سے پیش کی ہیں یقیناً یہی چراغ جلیں گے تو روشنی ائے گی۔ یہی نوجوان ہمارے درخشاں مستقبل ہیں ۔ ان پروگراموں کے انعقاد کا اہم مقصد گوادر کے ان معماروں کو تعلیم و تربیت کی جانب ان کی توجہ کو زیادہ سے زیادہ مبذول کرانا ہے ان اسکولوں نے ان کی چھپی ہوئی ٹیلنٹ کو ابھارنے کا ان کو ایک بہترین پلیٹ فارم مہیا کی ہے۔ ہماری خواہش ہے کہ نوجوان مزید آگے بڑھیں ان ہی کو اس ملک کی بھاگ دوڑ سنبھالنی ہے۔ گوادر کے نوجوان آگے بڑھیں گے تو وہ گوادر اور بلوچستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔
اس سلسلے میں گوادر کے کئی اسکول کالج اور یونیورسٹی اپنا کردار بخوبی سر انجام دے رہے ہیں۔
ان شاءاللہ 21,22,23 فروری تک یہ پروگرام چلیں گے۔ امید ہے کہ گوادر کے طلبا وطالبات مرحوم عتیق الرحمن نواب کے مشن پر کاربند ہوکر اس پروگرام کے توسط سے ان کے آدرش پر پورا اتریں گے۔ انہوں نے ہمیشہ انسانیت کے احترام کو مقدم سمجھا اور ہمیں بھی انسانیت کی خدمت کی توفیق حاصل ہو۔
Comments
Post a Comment