:19 فروری:چیف سیکریٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا دو روزہ دورے پر گوادر پہنچ گئے
گوادر:19 فروری:چیف سیکریٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا دو روزہ دورے پر گوادر پہنچ گئے. ائیرپورٹ پر ڈاٹریکٹر جنرل جی ڈی اے مجیب الرحمٰن قمبرانی اور ڈپٹی کمشنر کپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد اور دیگر سرکاری حکام نے چیف سیکریٹری کا استقبال کیا۔ چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا نے دورہ گوادر کے موقع پر غیر قانونی فشنگ اور بارڈر ٹریڈ سمیت دیگر جملہ امور سے متعلق اجلاس کی۔ اجلاس میں ڈاٹریکٹر جنرل ماہی گیری طارق الرحمٰن بلوچ، ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات گوادر مجیب الرحمٰن قمبرانی، ڈپٹی کمشنر گوادر کپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد ویگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں، بارڈر ٹریڈ اور غیرقانونی فشنگ کی روک تھام کا جائزہ لیا اور اب تک کی پیش رفت سے متعلق تفصیلی بریفنگ دے دی۔ اجلاس میں گوادر، کیچ اور پنجگور کے مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں دیگر مختلف امور بھی زیر غور آئے جس میں غیر قانونی فشنگ کی روک تھام کے لئے اب تک کی پیش رفت اور مزید سخت کارروائی کے لئے حکمت عملی کے بارے میں تفصیلی گفتگو ہوئی. اور مکران کے بارڈر پر باقاعدہ قانونی تجارت کے لئے تجاویزات اور مکران بھر میں غیر ضروری چیک پوسٹوں کے خاتمیسے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں کہا گیا ہے محکمہ فشریز سمیت تمام محکموں میں حالیہ مشتہر ہونے والے آسامیوں پر میرٹ اور مقامی بے روزگار کو ترجیح دی جائے گی۔ اجلاس میں متفقہ فیصلہ کیا گیاکہ گوادر سمیت مکران بھر کے تمام مسائل کے حل کے تجاوزات پیش کئے گئے اور مکینزم بنانے سے متعلق غور کیاگیا۔ چیف سکریٹری بلوچستان نے حق دو تحریک کے ان تمام مطالبات پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ سارے مسئلے جائز اور حل طلب ہیں اور حکومت ان کے حل کے لئے ضروری اقدامات کرے گی قائد حق دو تحریک نے چیف سیکریٹری بلوچستان کے مکران بھر کے اہم مسائل سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس بلانے پر شکریہ بھی ادا کیا۔ چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا نے دورہ گوادر کے موقع پر جیوانی میں ھورکنتانی کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت تجارت کے فروغ کے لیے ایسے منصوبے تشکیل دے رہی ہے کہ مقامی لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر ہوں۔ چیف سیکریٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا نے کنز پشکان،اور مابر کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ گوادر میں سیاحت کے حوالے سے کافی روشن امکانات ہیں اور صوبائی حکومت سیاحت کے فروغ کے لیے اقدامات کررہی ہے جس سے صوبے کی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ بعدازاں چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا نے محکمہ فشریز کے ایک بریفنگ میں بھی شرکت کی جہاں پر ڈاٹریکٹر جنرل ماہی گیری طارق الرحمٰن بلوچ نے انہیں محکمہ ہذا سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی اور غیر قانونی فشنگ اور روک تھام اور تدارک سے متعلق اب تک کی پیشرفت سے آگاہ کیا
گوادر19فروری:چیف سیکریٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا نے دورہ گوادر کے موقع پر سمندری تجارت کے مرکز کنٹانی ھور کا دورہ کیا، اسسٹنٹ کمشنر گوادر اطہر عباس نے چیف سیکرٹری بلوچستان کو سمندری تجارت کے متعلق بریفنگ دی، اے سی گوادر نے سی ایس بلوچستان کو کنٹانی میں کاروبار کا طریقہ کار اور لوگوں کو درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر راجہ اطہر عباس نے کنٹانی ہور میں دجسٹرذ اسپیڈ بوٹس کی تعداد بھی بتائی، چیف سیکریٹری نے ہور میں سیکیورٹی اور سمندری بارڈر ٹریڈ کا بھی جائزہ لیا۔ چیف سیکرٹری نے بلوچستان کے ہمراہ دورہ کنٹانی میں ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے مجیب الرحمان قمبرانی اور ڈپٹی کمشنر گوادر جمیل احمد بلوچ بھی موجود تھے۔ بعدازاں چیف سیکریٹری بلوچستان مطہر رانا گوادر کی خوبصورت بستی گنز پہنچ گئے گنز ممیں سمندری کٹاؤ کا معائنہ کیا محکمہ ایریگیشن کے افسران نے سی ایس بلوچستان کو سمندری کٹاؤ کے متعلق بریفنگ دی، چیف سیکریٹری نے محکمہ ایریگیشن کو پروٹیکشن وال بنانے کے لیے پی سی ون تیار کرنے کی ہدایت دی جلد از جلد پی سی ون ارسال کرکے گز کو مزید سمندری کٹاؤ سے بچایا جائے
Comments
Post a Comment