ارسی ڈی سی کی کتب میلہ کا اختتام پزیر بلوچستان کے چیف سکریٹری نے ساتویں کتب میلے میں شرکت کی
گوادر۔ 27فروری۔اتوار کی شام کو چیف سیکریٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا نے ساتویں گوادر کتاب میلے کی اختتامی تقریب میں شرکت کے موقع پر کتاب میلہ میں ڈائرکٹریٹ آف کلچر بلوچستان کے تعاون سے جاری تین روزہ پینٹگ اور آرٹ ورک نمائش میں بھی شرکت کی ایڈیشنل چیف سیکریٹری ہوم ہاشم غلزئی، ایڈیشنل چیف سیکریٹری ڈیولپمنٹ سلمان مفتی، ڈی جی جی ڈی اے مجیب الرحمن قمبرانی، ڈی سی گوادرکپٹن (ر) جمیل احمد، ڈی پی او گوادر فہد خان اور دیگر آفسیران بھی انکے ساتھ تھے۔
نمائش میں گوادر کے چار نوجوان فنکاروں محسن شفیع ، نیاز سبزل، شبیر قاسم اور مراتب شفیع کے فن پارے رکھے گئے ہیں۔ چیف سیکریٹری بلوچستان اور د یگر اعلی حکام نےفنکاروں کے کام میں گہری دلچسپی لی اور ان سے میڈیم، کنسپٹ تجربات کے حوالے سے گفتگو کی۔ انہوں نے کئی پینٹگز کی خریداری بھی کی۔ انہوں نے فنون لطیفہ اور علم و ادب کے فروغ اور مقامی فنکاروں کو گوادر کتاب میلہ کا بہترین پلیٹ فارم فراہم کرنے پر آرسی ڈی کونسل گوادر کی تعریف کی اور کامیاب کتاب میلہ کے انعقاد پر انکو مبارکباد پیش کی۔
Comments
Post a Comment