، بارڈر ٹریڈ یونین سراپا احتجاج بارڈر ٹریڈ یونین کے صدر امان اللہ کلانچی، نائب صدر زاہد کلانچی اور پریس سیکریٹری ملا جمیل کی قیادت میں سینکڑوں افراد نے اپنی گاڈیاں

  




گوادر، بارڈر ٹریڈ یونین سراپا احتجاج 

 بارڈر ٹریڈ یونین کے صدر امان اللہ کلانچی، نائب صدر زاہد کلانچی  اور پریس سیکریٹری ملا جمیل کی قیادت میں سینکڑوں افراد نے اپنی گاڈیاں کھڑی کر کے ڈی سی آفس کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا۔ اس موقع پر بارڈرٹریڈ یونین کےصدر امان اللہ کلانچی و دیگر نے احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کنٹانی ہور اور تحصیل جیونی کے بارڈرحدود میں صرف چھوٹی گاڑیاں اور ڈسٹرکٹ گوادر کے مقامی افراد کو کاروبار کی اجازت دی جائے 

انھوں نے کہا کہ جیونی اور کنٹانی ہور بارڈر تک بڑی گاڑیوں اور آئل ٹینکرز کے جانے پرپابندی عائد کی جائےانھوں نے کہا کہ گذشتہ آبی بحران کے دوران واٹر ٹینکرز کے بقایاجات ابھی تک  ادا نہیں کئے گئے وہ فوری طور پر ادا کئیے جائیں۔اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ذاکر علی مظاہرین کے دھرنے میں پہنچ گئے اور مظاہرین کے درمیان مذاکرات کرتے ہوئے  دو دن میں معاملات حل کرنے کی یقین دہانی کرادی جس پر مظاہرین نے اس یقین دہانی پردھرنا  اور احتجاج ختم کردیا۔

Comments

Popular posts from this blog

قسط نمبر 5 کراچی کرایہ کا فلیٹ اور شیدی ولیج روڈ

پہلی بار پاکستان کوسٹ گارڈز میں صرف بلوچستان کے نوجوانوں کو بھرتی کیا جائیگا لیفٹیننٹ کرنل جاوید حسین

گوادر شاہی بازار میں مذہبی رواداری