10 مارچ کو مسلم لیگ (ن) مکران ڈویژن کا ورکرز کنونشن پنجگور میں ہوگا ۔ آئندہ حکومت مسلم لیگ (ن ) کی ہوگی
گوادر، نیازی حکومت نے ملک کو گروی رکھ دیا ، حکومت کا کوئی ویژن نہیں ، ملکی معیشت تبا ،داخلہ و خارجہ پالیسی ناکام ہوگئی، حکمرانوں کے دن گنے جاچکے ہیں ، 10 مارچ کو مسلم لیگ (ن) مکران ڈویژن کا ورکرز کنونشن پنجگور میں ہوگا ۔ آئندہ حکومت مسلم لیگ (ن ) کی ہوگی ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن ) مکران کے ڈویژن صدر اشرف ساگر ، سنئیر نائب صدر عبدالقدیر بلوچ ،جنرل سیکریٹری پرویز جمیل ، سنئیر راہنما میر ابراہیم دشتی و دیگر نے گوادر پریس کلب میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ نیازی حکومت نے ملک کو تباہی کے دہانے پر کھڑا دیا ہے ملک میں گزشتہ 3 سال بھیانک ثابت ہوئے انھوں نے کہا کہ حکومت کی داخلہ خارجہ پالیسیاں ناکام اور معشیت تباہ ہوگئی ۔ انھوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت نے ملک و قوم کو مایوسی اور پسماندگان کے سوا کچھ نہیں دیا ۔ہر گزرتے دن کے ساتھ حالات بد سے بدتر ہوتے جارہے ہیں ۔ مہنگائی اور غربت نے عوام کا برکس نکال دیا ۔ جس کی وجہ سے ملک میں بے چینی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔عوام سراپائے احتجاج بن گئے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ انشاء اللہ آئندہ کچھ دنوں میں عوام کو نئی خوش خبری سننے کو ملے گی ۔ انھوں نے کہا کہ آئندہ وقت مسلم لیگ (ن) کی ہے میاہ نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) عوامی قوت سے برسر اقتدار آکر عوام کی خدمت کا سفر جاری رکھے گی اور ملک کو ترقی و تعمیر کی جانب گامزن کردے گی ۔انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن ) مکران کے ورکرز کانفرنس 10 مارچ کو پنجگور میں منعقد ہونے جارہا ہے جس میں مکران ڈویژن سے مسلم لیگ (ن) کے کارکنان حصہ لیں گے ۔ انھوں نے کہا کہ ڈویژن ورکرز کانفرنس سے پارٹی مکران ڈویژن بھر میں مزید فعال و متحرک ہوگی ۔
Comments
Post a Comment