میری آ پ بیتی یاد رفتگاں اور کرائے کا مکان
فرسٹ ائیر کےامتحانات قریب تھے
کلری لیاری میں میرے عزیز کے گھر میں امتحانات کی تیاری مشکل ہو رہا تھا۔ وہ ملانی بچوں اور بچیوں کو حفظ قرآن کراتی تھیں۔ جب بھی وہ کئی باہر چلی جاتی تو بچے شور وغل کرکے میری پڑھائی کو غارت کرتے تھے۔
اب میں سوچ رہا تھا کہ کوئی مکان یا کمرہ کرایہ پر قریب حاصل کروں۔
اس سلسلے میں میرے ایک رشتہ دار سے اپنے مسائل بیان کئیے تو ان کا لیاری میں سسرال والے رہتے تھے۔
ایک دن امیر گل سے ملاقات کرائی وہ اپنی سفید کرولا میں لے کر بخدادی کے قریب نیا اباد یا دریا اباد میں اپنے ایک دوست سے
ملاقات کرایا۔ ان کا سائیکلوں کا دکان تھا وہ سائیکل بیچتے تھے اور کرایہ پر بھی دیتے۔
انہوں نے دودھ پتی چائے پلائی اور اس دوران امیر گل نے میرے لیئے دکان کے اوپرایک کمرے کی بات کی اور کہاں کہ یہ بندہ مکران کا ہے اور میرے عزیز ہیں اب اس کے امتحانات قریب ہیں یہ دن کو اس کمرے میں رہائش کرے گا اور رات کو گھر جائے گا۔
اس دور میں کراچی میں امن تھا کسی قسم کا خوف و خطر نہیں تھا، کوئی چوری ڈکیتی اور مارا ماری کا دور نہیں تھا۔ رات کو دیر تک لیاری کے نوجوان سڑکوں کے تڑوں پر دیر تک گفتگو کرتے دکھائی دیتے تھے۔
Comments
Post a Comment