گوادر پریس کلب میں ڈپٹی کمشنر رئٹائرڈ کپٹن جمیل احمد کی گوادر کے صحافیوں سےملاقات
گوادر کسی بھی معاشرے کی تعمیر و ترقی میں میڈیا کے کردار سے انکار ممکن نہیں ، یہ معاشرے کی بگاڑ اور تعمیر کا ذمہ دار ہوتا ہے۔ گوادرپریس کلب کے صحافیوں کی ذمہ دارانہ تعمیری اور مثبت طرز صحافت کا کردار شاندار ہے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر گوادر ریٹائرڈ جمیل احمد رند نے گوادر پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ۔انھوں نے کہا کہ صحافت معاشرےمیں چوتھا ستون کا درجہ رکھتاہے ۔اور یہ معاشرے میں آنکھ اور کان کا کردار ادا کرتاہے ۔ اس بات سے در کنار کے گوادرپریس کلب کے صحافی مختلف مسائل کے شکار ہیں لیکن اس کے باوجود بھی معاشرے میں ان کی ذمہ دارانہ تعمیری اور مثبت طرز صحافت مثالی ہے جن کی میں قدر کرتا ہوں۔انھوں نے کہا کہ کسی بھی میدان میں تنقید برائے تنقید سے بگاڑ پیدا ہوتا ہے لیکن تنقید کو اگر تعمیری انداز میں کی جانے تو اس کا مثبت پہلو جلوہ گر ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میڈیا برائے راست پبلک کے دماغ کو کنٹرول کرتا ہے۔معاشرے کو برائی سے اچھائی کی طرف راغب کرنا اور انھیں شعور اور آگاہی فراہم کرنا ایک ذمّہ دار صحافی کا فرض ہوتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ وہ باحیثیت ڈپٹی کمشنر گوادر گوادرپریس کلب کے صحافیوں کے ساتھ ہیں اور ان کو درپیش مسائل حل کرنے کی کوشش کریں گے ۔انھوں نے گوادر پریس کلب کے صحافیوں کی مطالعاتی دورے کے لئے مالی اعانت کا بھی اعلان کیا اور ان کے جائز مسائل حل کرانے کی یقین دہانی کرادی ۔ قبل قبل ازیں گوادر پریس آمد پر گوادرپریس کلب کے قائم مقام صدر صداقت بلوچ اور دیگر صحافیوں نے ان کا پرجوش استقبال کیا ۔ اور ان سے اظہار تشکر کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ آئندہ بھی گوادر پریس کلب اور صحافیوں کے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھیں گے ۔ اس موقع پر اسٹیج سیکریٹری کے فرائض سرپرست اعلیٰ ایم بی سالک نے سرانجام دئیے ۔
Comments
Post a Comment