ڈپٹی کمشنر گوادر کیپٹن ر جمیل احمد  کا گوادر شہر کے قدیمی آبادی میں موجود تاریخی اور قدیمی مقامات سمیت پرانی شاہی بازار ،کریموک ہوٹل ، اوراسماعیلہ وارڈ کا دورہ کیا اور لوگوں سے گُل مل گئے اور ان کے مسائل معلوم کئے اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذاکر علی بلوچ اسسٹنٹ کمشنر 
 پسنی محمد جان بلوچ میر عبدالغفور ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئرمین میر ارشد کلمتی بھی ان کے ہمراہ تھے انہوں نے گوادر اولڈ سٹی ٹاؤن کا دورہ کیا اور قدیمی ہوٹل کریموک میں موجود شہریوں کے ساتھ چاہے بھی پی اور لوگوں سے گُل مل گئے بعدازاں ڈپٹی کمشنر گوادر نے قدیمی شاہی بازار موجود تاریخی مقامات کا بھی دورہ کیا اور کہا کہ موجودہ حکومت گوادر اولڈ سٹی کی تعمیر اور مرمت اور اس کو جدید طرز تعمیر کے لیے اقدامات کررہے ہیں اس سلسلے میں صوبائی حکومت مختلف منصوبوں پر عملدرآمد کررہی ہے

Comments

Popular posts from this blog

قسط نمبر 5 کراچی کرایہ کا فلیٹ اور شیدی ولیج روڈ

پہلی بار پاکستان کوسٹ گارڈز میں صرف بلوچستان کے نوجوانوں کو بھرتی کیا جائیگا لیفٹیننٹ کرنل جاوید حسین

گوادر شاہی بازار میں مذہبی رواداری