وائس آف مکران/ بیورو چیف سلیمان ہاشم                    

گوادر : جمعیت علمائے اسلام کی مرکزی کال پرجے یوآئی گوادر کےزیراہتمام فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے  شہدائے جیونی چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام کے ضلعی امیر مولانا عبدالحمید انقلابی، نائب امیر مولانا عبدالھادی تحصیل صدر مولانا الیاس مجاھداورختم نبوت کے رہنمامفتی یاسین 







 کہنا تھا کہ فلسطینی عوام پرظلم اور کہر ڈھایا جارہا ہے وہ سفاکیت اور بربریت کی بدترین مثال ہے اہل کفر فلسطینی مسلمانوں کے خلاف متحد ہوچکی ہے لیکن 57 نام نہاد اسلامی ممالک نے چھب کا روزہ رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی بربریت سے معصوم بچے محفوظ نہیں اندھا دھند بمباری سے بے گناہ فلسطینی عوام کو شہید کیا جارہا ہے مگر اقوام متحدہ انسانیت سوز مظالم پر خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ مسلمانوں کا قبلہ اول کئی سالوں سے اسرائیلی نرغے میں ہے فلسطینی مسلمان اسرائیلی فسطائیت کا شکار ہیں جو مسلمانوں کے لئے لمحہ فکریہ ہے یہ کفار کی اسلام کے خلاف گہری سازش ہے لیکن کفر اور باطل کی جنگ میں اسلام ہی غالب آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ 57 اسلامی ممالک کے مقابلے میں صرف افغان طالبان نے فلسطینی مسلمانوں پر ہونے والے مظالم پر اپنا بھر پور موقف پیش کیا جو قابل ستائش ہے جو 57 اسلامی ممالک کے سربراہان سب منافق،بزدل ہیں ان کیلئے ڈوب مرنے کا مقام ہے۔ انہوں نے کہا کہ کفر کا مقابلہ کرنے کے لئے مسلمان متحد ہوجائیں جب مسلمان متحد ہونگے تو کفار مٹ جائینگے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی مسلمان اپنے آپ کو تنہا مت سمجھیں اسرائیلی بربریت کی مذمت کرتے ہیں اسلامی ممالک اپنی غیرت جگائیں اور اقوام متحدہ اپنے دوغلے کردار سے باز رہے۔انھوں نے مسلمانوں سےاسرائیلی منصوعات کی بائیکاٹ کرنے کا اپیل بھی کی مظاہرہ کے نظامت کےفرائض جے یوآئی کے ترجمان جلال میاہ نے اداکئے۔


Comments

Popular posts from this blog

قسط نمبر 5 کراچی کرایہ کا فلیٹ اور شیدی ولیج روڈ

پہلی بار پاکستان کوسٹ گارڈز میں صرف بلوچستان کے نوجوانوں کو بھرتی کیا جائیگا لیفٹیننٹ کرنل جاوید حسین

گوادر شاہی بازار میں مذہبی رواداری